ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

پیپلزپارٹی اکیلی نے متحدہ اپوزیشن کے مقابلے میں بڑا جلسہ کر دیا،جلسے میں کتنے افراد شریک ہوئے؟ حیر ت انگیز انکشافات

datetime 5  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) پاکستان پیپلزپارٹی اکیلی نے متحدہ اپوزیشن کے مقابلے میں بڑا جلسہ کر دیا،جلسے میں زیادہ کارکنان لاہور سے ہی شر یک ہوئے ‘لاہور کے ساتھ ساتھ شیخوپورہ ‘گوجر نوالہ اور فیصل آباد سے بھی پیپلزپارٹی کے کارکنان گاڑیوں کے قافلوں کی صورت میں شر یک ہوئے ‘جلسے میں خواتین کی کثیر تعداد بھی شر یک ہوئی ہیں ۔ذرائع کے مطابق موچی گیٹ میں پاکستان پیپلزپارٹی نے تقر یبا 24سالوں بعداپنے ہونیوالے جلسے کیلئے پنڈال میں

30ہزار سے زائد کر سیاں لگائیں گئیں ہیں جبکہ جلسے کے دوران پنڈال کے علاوہ موچی گیٹ کے اطراف میں بھی پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنوں کی بڑی تعداد موجود رہی ہے اور ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے جلسے میں 60سے70ہزار کارکنان شریک ہوئے ہیں جبکہ پیپلزپارٹی کے سیکرٹری اطلاعات چوہدری منظور احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ موچی گیٹ میں ہونیوالے جلسے میں مال روڈ پر ہونیوالے متحدہ اپوزیشن کے جلسے سے بڑ اجلسہ ہوا ہے جس میں شر کاء کی تعداد ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں میں تھی اور اس جلسے کے بعد پیپلزپارٹی صرف لاہور نہیں بلکہ پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی مزید جلسے کر یں گی جس سے پیپلزپارٹی کے مر کزی قائدین خطاب کر یں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…