کلی اسماعیل میں 13سالہ معذور بہن کے ساتھ زیادتی اور قتل کرنے والے بد بخت بھائی کا جسمانی ریمانڈ دے دیا،ملزم کا اعتراف جرم،لرزہ خیزانکشافات

30  جنوری‬‮  2018

کوئٹہ(آئی این پی )جوڈیشل مجسٹریٹ کوئٹہ صدام حسین نے کوئٹہ کے علاقے کلی اسماعیل میں 13سالہ معذور بہن کے ساتھ زیادتی اور قتل کے الزام میں گرفتار ملزم کو 4روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کے احکامات دے دئیے ۔گزشتہ روز ملزم کامران کو پولیس کی جانب سے جوڈیشل مجسٹریٹXI کے روبرو پیش کیا گیا اور ان کی جسمانی ریمانڈ کی استدعاکی گئی جس پر عدالت نے ملزم کامران کو4روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے

حوالے کرنے کے احکامات دے دئیے ۔واضح رہے کہ کامران کو پولیس نے اپنی معذور بہن بی بی طیبہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے کے الزام میں پولیس نے گرفتار کرلیاتھا پولیس کی جانب سے دعویٰ کیاگیاہے کہ ملزم نے 13سالہ معذور بہن کے ساتھ زیادتی اور اس سے قتل کرنے کااعتراف کرلیاہے پولیس کاکہناہے کہ ملزم کو شک کی بنیاد پر گرفتار کرنے کے بعد تفتیش کی گئی تو انہوں نے اعتراف جرم کیا ،بی بی طیبہ نامی 13سالہ معصوم بچی کو کلی اسماعیل میں زیادتی کا نشانہ بننے کے بعد ان کی لاش کو پھینک دی گئی تھی جس سے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹرز نے ان کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کی بلکہ یہ بھی تصدیق کی کہ انہیں گلہ گھونٹ کر قتل کیاگیاہے مذکورہ واقعہ کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے پولیس کو سختی سے ہدایت کی تھی کہ وہ 2دن کے اندر ملزم کو گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لائے تاہم پولیس نے 24گھنٹے مکمل ہونے سے قبل ہی بی بی طیبہ کے سگے بھائی کامران کو ان کے ساتھ زیادتی اور اسے قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ۔



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…