ڈائریکٹر این ٹی ایس کے وارنٹ گرفتاری جاری ٗ اخبارات میں اشتہار جاری کر نے کاحکم

30  جنوری‬‮  2018

راولپنڈی(این این آئی) کسٹم عدالت نے این ٹی ایس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ہارون رشید کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری اور ان کے خلاف اخبارات میں اشتہار جاری کرنے کا حکم دیدیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق منگل کو راولپنڈی کی خصوصی کسٹم عدالت میں پونے 3 ارب روپے کی منی لانڈرنگ اور انکم ٹیکس چوری کے کیس کی سماعت جج شیراز کیانی نے کی۔ کیس کے ملزمان ڈاکٹر جنید زیدی ، ڈاکٹر اظہار حسین، ڈاکٹر سہیل غنی، ڈاکٹرشاہد اعوان

اور ڈاکٹر شیرزادہ خان پیش ہوگئے تاہم این ٹی ایس کے ڈائریکٹر ہارون رشید وارنٹ گرفتاری جاری ہونے اور عدالتی حکم کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔کسٹم انسپکٹر رحیم نے عدالت میں بیان دیا کہ ملزمان پر سوا 3 ارب کی منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری کا الزام ہے تاہم ڈاکٹر ہارون دانستہ طور پر روپوش ہیں لہذٰا عدالت ان کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم جاری کرے۔ پراسیکیوٹر کسٹم امین فیروز نے بیان دیا کہ اسلام آباد میں واقع این ٹی ایس کی عمارت منی لانڈرنگ سے بنائی گئی جبکہ این ٹی ایس کے 15 خفیہ اکاؤنٹ کی تفصیلات بھی سامنے آچکی ہیں عدالت سے استدعا ہے کہ یہ اکاؤنٹس ضبط کئے جائیں۔عدالت نے مفرور ڈاکٹرہارون رشید کی جائیداد، اکاؤنٹس ضبطگی کے لئے فہرست طلب کرلی جبکہ ہارون رشید کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 28 فروری تک ملتوی کردی۔ ڈپٹی کمشنر انکم ٹیکس نے بھی تمام ملزمان کو شوکاز نوٹسز جاری کردیئے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…