منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

حکومت نے ہیروئن کے نشے کو ختم کرنے کے لئے افیون کی گولیاں بنانے کے لئے فیکٹری بنالی،اگلے ماہ سے نشیؤں کوافیون کی گولیاں فراہم کی جائیں گی، حیرت انگیزفیصلہ

datetime 26  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرگودھا (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے ہیروئن کے نشے کو ختم کرنے کے لئے دوبارہ افیون کی گولیاں بنانے کے لئے فیکٹری بنائی جا رہی ہے ،جو اگلے ماہ سے افیون سے گولیاں تیار کر کے ’’ترک نشہ‘‘کے نام سے منشیات کے عاد ی افراد کو مقدار کے مطابق گولیاں

فراہم کریں گے،ذرائع کے مطابق محکمہ ایکسائز پنجاب نے بڑھتے ہوئے ہیروئن کے نشے کو روکنے کے لئے بنائی جانے والی افیون فیکٹری ماہ فروری میں اپنا کام شروع کر دے گی،جس کی نگرانی کے لئے ای ٹی اوآفیسر کو بھی تعینات کر دیا گیا ہے،جو تیار ہونے والی افیون کی گولیوں کی نگرانی کریں گے،ذرائع کے مطابق تیاری ہونے والی گولیاں سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے36 اضلاع کے ایکسائز دفاتر کو پرمٹ کے مطابق گولیوں کی فراہمی کی جائے گی یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ بھٹو دور میں بھی ’’ترک نشہ‘‘ کے نام سے صوبہ بھر میں افیون کی گولیاں نشیوں کو دی جاتی تھیں فی گولی پانچ روپے کے حساب سے ملتی تھی اور ایک پتے میں 10 گولیاں ہوتی تھیں،پرمٹ حاصل کرنے کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتالوں کے نامزد ڈاکٹرز نشے کے عادی افراد کا طبی معائنہ کرنے کے بعد ان کے لئے ماہانہ گولیوں کا تعین کرنے کے بعد انہیں یہ پرمٹ محکمہ ایکسائز کے شعبہ آبکاری میں مجاز آفیسر کو دیکھانا ہو گا جسے اس حساب سے گولیاں فراہم کی جائیں گی۔  ہیروئن کے نشے کو ختم کرنے کے لئے دوبارہ افیون کی گولیاں بنانے کے لئے فیکٹری بنائی جا رہی ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…