زینب کا قاتل عمران شادی شدہ نکلا، دو شادیاں کر رکھی تھیں ایک کو راولپنڈی سے بھگا کر لایا، ازدواجی زندگی کے کالے کرتوت سامنے آگئے، کس مخصوص طریقے سے بچیوں کو نشانہ بناتا ،دھماکہ خیز انکشافات

25  جنوری‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)زینب کے قاتل عمران کے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ اس نے دو شادیاں کر رکھی تھیں ۔ ایک شادی اس نے راولپنڈی کی لڑکی سے کر رکھی تھی جس کو وہ بھگا کر لایا تھاجس کی وجہ سے راولپنڈی میں لڑکی کے اہل خانہ نے اس کے خلاف تھانے میں درخواست دے رکھی تھی جس کی وجہ سے اسے راولپنڈی میں حوالات میں رہنا پڑا۔زینب کے قاتل عمران نے پولیس کو

اپنے اعترافی بیان میں بتایا کہ وہ اس سے قبل 8بچیوں کو زیادتی کے بعد قتل کر چکاہے۔ اپنے اعترافی بیان میں عمران کا کہنا تھا کہ اس کا پیر اس پر دم کرتا تھا جس کے بعد اس میں جن آجاتاتھا جو اسے ایسا کام کرنے پر مجبور کرتا تھا۔تحقیقاتی اداروں کے مطابق زینب کا قاتل عمران جو کہ ایک سیریل کلر ہے دراصل جنسی درندہ ہے جو کہ معصوم بچیوں کو اپنانشانہ بناتا تھا۔ زینب کے قاتل عمران کی گرفتاری کے بعدجب اس کے اعترافی بیانات سامنے آئے تو ان پر جرائم کی تحقیقات پر گہری نظر رکھنے والے صحافتی حلقوں کا کہنا ہے کہ زینب کا قاتل عمران دراصل ایک جنسی درندہ ہے جو کہ کمسن بچیوں کو شکار کرتا تھا اور اس کی وجہ یہ ہے کہ کمسن بچیاں آسان ٹارگٹ تھیں جبکہ ایک ماہر نفسیات کے مطابق زینب کا قاتل سیریل کلر ہے اور سیریل کلر ایک پیٹرن میں واردات کرتے ہیں ، عمران کا بھی ایک مخصوص پیٹرن تھا، وہ صرف کمسن بچیوں کو نشانہ بناتا ، وہ زیادتی کے بعد بچیوں کو قتل کر دیتا، وہ بچیوں کی لاش ان کے گھروں کے قریب پھینکتا تھا۔ کریمنل کیسز پر گہری نظر رکھنے والے ایک صحافی کے مطابق پولیس اگر پہلی بچی کی لاش ملنے کے بعد صرف روایتی طریقہ کار کو اہی اختیار کرتی تو عمران مزید بچیوں کو قتل نہ کر سکتا اور گرفتار ہوجاتا مگر پولیس کی روایتی سستی اور نااہلی نے عمران کو موقع پر موقع فراہم کیا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…