سینٹ ،قومی اور صوبائی اسمبلیوں سے استعفے،تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی،سینئر رہنماؤں کا بڑا سرپرائز،عمران خان مجبور،پارٹی کی مرکزی وتمام صوبائی قیادت کو نئی ہدایات جاری کردیں

23  جنوری‬‮  2018

کراچی(آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کی قیادت میں سینیٹ ،قومی اور صوبائی اسمبلیوں سے اپنے ارکان کو استعفی دلانے کے آپشن پر بھی اختلافات پیدا ہوگئے، پی ٹی آئی کے سینئر رہنماوں نے پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں سے استعفیٰ دینے کے معاملے کی مخالفت کردی۔پی ٹی آئی کی قیادت میں سینیٹ ،قومی اور صوبائی اسمبلیوں سے اپنے ارکان کو استعفی دلانے کے آپشن پر بھی

اختلافات پیدا ہوگئے ہیں۔عمران خان نے پارٹی کی مرکزی وتمام صوبائی قیادت کو عام انتخابات کیلیے عوامی رابطہ مہم کا شیڈول تیار کرنے کی ہدایت کردی ہے جب کہ پی ٹی آئی کے سینئر رہنماوں نے پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں سے استعفی دینے کے معاملے کی مخالفت کردی ہے۔اطلاعات ہیں کہ عمران خان موجودہ سیاسی صورتحال پر مربوط حکمت عملی کے تعین کیلیے اپنی پیرنی بشری بی بی سے بھی مشاورت کررہے ہیں۔ عمران خان کو ان کی پیرنی نے رائے دی ہے کہ تحریک انصاف عام انتخابات کی تیاریوں کیلیے عوامی رابطہ مہم کو تیز کرے اور اسمبلیوں سے استعفی دینے کے آپشن پر عمل درآمد سیاسی حالات کو دیکھ کر کیا جائے تاہم اس مشاورت پر پی ٹی آئی کے اہم رہنما لاعملی کا اظہار کررہے ہیں۔دوسری جانب عمران خان نے اپنی پیرنی کی رائے کے سامنے آنے اور پارٹی کے اہم رہنماوں سے مشاورت کے بعد فوری طور پر پارلیمنٹ اور اسمبلیوں سے استعفی دینے کے آپشن پر عمل در آمدعارضی طور پر روک دیا ہے جب کہ پی ٹی آئی کی جانب سے اسمبلیوں سے استعفی دینے کے آپشن کاکارڈ سیاسی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اچانک استعمال کیا جائے گا۔



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…