کراچی،ڈرگ روڈ مقابلہ میں ہلاک ہونے والے نوجوان مقصود کی میت ساہیوال پہنچا دی گئی،مقتول کا باپ معذور،6بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا، افسوسناک انکشافات

21  جنوری‬‮  2018

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی ڈرگ روڈ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ہلاک ہونے والے مقصود کی میت ساہیوال پہنچادی گئی، گھر میں کہرام مچ گیا، اہلخانہ غم سے نڈھال ہیں، بہنوں نے انصاف نہ ملنے پر خود کو جلانے کی دھمکی دیدی۔ معذور باپ بھی انصاف کا طلب گار ہے۔ چھ بہنوں کا اکلوتا بھائی معذور باپ کے واحد سہارے مقصود جس کی جان کراچی میں فائرنگ کے واقعے میں چلی گئی میت ساہیوال پہنچی تو کہرام مچ گیا،

ہر کوئی ہوش کھو بیٹھا، گھر والوں کی جیسے دنیا اجڑ گئی۔ مقصود واحد کمانے والا تھا جو کراچی میں رکشہ چلا کر اپنے گھر کا چولہا جلاتا تھا، کچھ دن بعد اس کی شادی بھی تھی۔ سر پر سہرا سجنے کے بجائے ایک اندھی گولی نے اس کی زندگی کا چراغ بجھا دیا۔ بیٹے کی موت پر معذور باپ بھی غم سے نڈھال ہے، اس کا بڑھاپے کا سہارا چھن گیا۔ بھائی کی ہلاکت پر بہنوں کا بھی برا حال ہے، انہوں نے دھمکی دی ہے کہ اگر انہیں انصاف نہ ملا تو خود کو جلالیں گی۔ اہل علاقہ بھی واقعے پر غم زدہ ہیں اور وہ بھی انصاف کا مطالبہ کر رہے ہیں۔مقصود اندھی گولی کا نشانہ بنا جو ڈرگ روڈ پر پولیس مقابلے کے دوران چلی جس نے ایک گھر اجاڑ دیا۔ ہسپتال میں لاش پہنچی تو بہنوں پر قیامت ٹوٹ گئی۔ وہ گولی کس کی تھی جو مقصود کی جان لے گئی پتہ نہ چل سکا لیکن اپنے پیچھے کئی سوال چھوڑ گئی، وہ گولی جس کی بھی تھی مقصود کے گھر والوں کو عمر بھر کا غم دے گئی۔  کراچی ڈرگ روڈ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ہلاک ہونے والے مقصود کی میت ساہیوال پہنچادی گئی، گھر میں کہرام مچ گیا، اہلخانہ غم سے نڈھال ہیں، بہنوں نے انصاف نہ ملنے پر خود کو جلانے کی دھمکی دیدی۔ معذور باپ بھی انصاف کا طلب گار ہے۔ چھ بہنوں کا اکلوتا بھائی معذور باپ کے واحد سہارے مقصود جس کی جان کراچی میں فائرنگ کے واقعے میں چلی گئی میت ساہیوال پہنچی تو کہرام مچ گیا، ہر کوئی ہوش کھو بیٹھا، گھر والوں کی جیسے دنیا اجڑ گئی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…