اہم شہر کی معروف مسجد پر حساس اداروں کا چھاپہ،بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد،7گرفتار‎

9  ستمبر‬‮  2017

کراچی(این این آئی)قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردوں کے خلاف گھیراتنگ کردیا ہے ۔جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرکے کالعدم تنظیم کے 7 مشتبہ دہشتگردوں کو گرفتارکرلیاہے جبکہ ایک دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ملزموں سے اسلحہ بھی برآمد ہواہے۔ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گلستان جوہر کے علاقے الحبیب سوسائٹی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی ،

کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے سات مشتبہ دہشتگردوں کو گرفتارکر لیاگیا جبکہ ایک دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان ہے گرفتار افراد کوئٹہ کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔ذرائع کے مطابق گلستان جوہر الحبیب سوسائٹی کی مسجد پر حساس اداروں نے چھاپہ مارا۔ اہلکاروں کو مسجد کی بالائی منزل پر بنے کمرے سے اسلحہ بھی ملا۔ گرفتار ملزمان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان کوئٹہ سے ہے۔ پکڑے جانے والوں میں جے یو آئی ف کا مقامی عہدیدار بھی شامل ہے۔ ذرائع کے مطابق فرار ہونے والے ملزم قاری زاہد کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملزمان کے قبضے سے خودکش جیکٹیں اوراسلحہ برآمد ہوا ہے، ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جبکہ زیر حراست گرفتار افراد کے سہولت کاروں کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ کاروائی کالعدم تنظیم کے مقامی کمانڈر کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی تھی جبکہ گرفتار افراد کا تعلق کالعدم تحریک طالبان اور کا لعدم لشکر بلوچستان سے ہے   جبکہ ایک دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

موضوعات:



کالم



زندگی کا کھویا ہوا سرا


ڈاکٹر ہرمن بورہیو کے انتقال کے بعد ان کا سامان…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…