شوال کا چاند نظر آگیا (آج ) ملک بھر میں عیدالفطر منائی جائے گی ،سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات

25  جون‬‮  2017

اسلام آباد /پشاور/ریاض(آئی این پی)ملک میں شوال المکرم 1438 ہجری کا چاند نظر آگیا (آج ) پیر کو عیدالفطر منائی جائے گی تاہم ملک میں ایک ہی روز عید منانے کا خواب پورا نہ ہوسکا،پشاور اورچارسدہ سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں اتوار کو عید منائی گئی جہاں نماز عید کے درجنوں اجتماعات ہوئے اس موقع پر مقامی انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے تھے،

سعودی عرب، خلیجی ریاستوں، ترکی ملائیشیا او ر بعض دیگر مسلمان ممالک میں بھی عیدالفطر منائی گئی،عید کا سب سے بڑا اجتماع سعودی عرب میں مسجد الحرام میں ہوا جس میں دنیا بھر سے آئے لاکھوں مسلمان شریک ہوئے۔تفصیلا ت کے مطابق اتوار کو شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن کی زیر صدارت وزارت مذہبی امور میں منعقد ہوا جس میں مختلف مکاتب فکر کے علما کرام نے بھی شرکت کی ۔اسکے علاوہ سپارکو اور محکمہ موسمیات کے نمائندے بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔چاند دیکھنے کیلئے زونل کمیٹیوں کے اجلاس پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں منعقد ہوئے جہاں سے چاند نظر آنے کے بارے میں شہادتیں دی گئیں۔ سب سے پہلے لاہور میں زونل کمیٹی نے چاند دیکھنے کا اعلان کیا جس کے بعدفیصل آباد،قصور،حیدرآباد اور دیگر شہروں میں بھی چاند نظر آنے کی شہادتیں سامنے آئیں۔ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے شوال کا چاند نظر آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ شوال المکرم 1438 ہجری کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں اس لیے یکم شوال المکرم 1438 ہجری(آج ) پیر کو ہوگی ۔مفتی منیب الرحمان نے تمام مسلمانوں کو عیدالفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے ملک کی سلامتی اور خوشحالی کیلئے دعا بھی کرائی ۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں ہونا تھا تاہم سیکورٹی خدشات کے پیش نظر مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کا مقام تبدیل کر دیا گیا ۔

اس سے قبل محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی تھی کہ کا کہنا ہے کہ شوال المکرم 1438 ہجری کا چاندچوبیس جون بروزہفتہ صبح سات بجکر اکتیس منٹ پر پیدا ہو چکا ہے اور پچیس جون بروز اتوار کی شام چاند نظر آنے کاقوی امکان ہے ۔دوسری جانب ملک میں ایک ہی روز عید منانے کا خواب پورا نہ ہوسکا۔خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور اور اس کے مضافاتی علاقوں میں متعدد مقامات پر اتوار کو مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ عید الفطر منائی گئی ۔

خیبرپختونخوا کے جن علاقوں میں عیدالفطر کے اجتماعات ہوئے ان میں پشاور، مردان، صوابی، چار سدہ، بنوں، کوہاٹ، شمالی اور جنوبی وزیرستان اور مہمند ایجنسی شامل ہے۔ شمالی علاقے میں لوگوں کی بڑی تعداد نے نماز عید ادا کی اور ایک دوسرے کو عید الفطر کی مبارک باد پیش کی جبکہ ایسے علاقے جہاں نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوئے وہاں پر انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے تھے۔

گذشتہ روز پشاور میں قائم مسجد قاسم علی خان کی انتظامیہ نے غیر سرکاری اجلاس کے بعد چاند کی رویت کے حوالے سے موصول ہونے والی 40 سے زائد شہادتوں کے بعد چاند کی رویت کا اعلان کرتے ہوئے اتوار کو عیدالفطر منانے کا فیصلہ کیا تھا۔یاد رہے کہ مسجد قاسم علی خان کے خطیب شہاب الدین پوپلزئی جو پاکستان میں چاند کی رویت کمیٹی سے قبل ہی رمضان المبارک، عید الفطر اور عید الضحی کے چاند کا اعلان کرنے کے حوالے سے مشہور ہیں،

اس وقت دبئی میں موجود ہیں اور ان کی غیر موجودگی میں کمیٹی نے اجلاس میں عید منانے کا فیصلہ کیا تھا۔خیبر پختونخوا کے اکثر علاقے پاکستان کی سرکاری رویت ہلال کمیٹی اور اس کے چاند کی رویت کے عمل کو نہیں مانتے لہذا خود سے اپنے ذرائع سے چاند کی رویت کا اعلان کرتے ہوئے دنیا بھر میں دیگر ممالک کے ساتھ عید الفطر، عید الضحی اور دیگر اسلامی تہوار منانے کا اعلان کر دیتے ہیں۔دوسری طرف سعودی عرب، خلیجی ریاستوں، ترکی ملائیشیا او ر بعض دیگر مسلمان ممالک میں بھی اتوار کو عیدالفطر منائی گئی ،

اس موقع پر نمازعید کے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے جن میں لاکھوں فرزندان توحید نے شرکت کی ۔متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، بحرین، قطر، کویت، اردن، فلسطین ، مصر، انڈونیشیا، ملائیشیا، سنگاپور، برونائی، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں عید الفطر منائی گئی ۔ مسلم ممالک میں نمازعید کے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے جن میں لاکھوں فرزندان توحید نے شرکت کی۔عید کا سب سے بڑا اجتماع سعودی عرب میں مسجد الحرام میں ہوا، جس میں دنیا بھر سےآئے لاکھوں مسلمان شریک ہوئے۔ سعودی فرمانرواشاہ سلمان اوران کی کابینہ کے ارکان نے مسجدالحرام میں نمازعید ادا کی جب کہ نمازعید کے بعد امت مسلمہ کے اتحاد اوریک جہتی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…