ایازصادق نے عمران خان کے بارے میں بڑا دعویٰ کردیا

8  مئی‬‮  2017

لاہور(آئی این پی) عمران خان بہت باتیں کرتے ہیں اور پھر واپس لے لیتے ہیں لیکن یہاں میں نہ مانوں کی سیاست نہیں چل سکتی سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ ہم گوگلی اور باؤنسرز کے عادی ہو چکے ہیں اب ڈر نہیں لگتا ، اللہ بہتر کرے گا اور جے آئی ٹی کا نتیجہ جلد آجائیگا لیکن یہاں میں نہ مانوں کی سیاست نہیں چل سکتی ، 2018ء میں کارکردگی کی بنیاد پر جیت ہو گی‘ افغانستان میں 6گھنٹے کی ملاقات میں امن کی بات ہوئی

سردارایازصادق نے کہاکہ ہم یہ تاثر لیکر واپس آئے کہ افغانستان والے امن چاہتے ہیں‘افغانستان سے امن کا تاثر لیکر آئے بارڈر فینسنگ سے متعلق مثبت جواب نہیں دیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے افغانستان کی طرف سے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں 6گھنٹے کی ملاقات میں امن کی بات ہوئی اور ہم یہ تاثر لیکر واپس آئے کہ افغانستان والے امن چاہتے ہیں۔ بارڈر فینسنگ سے متعلق افغانستان نے مثبت جواب نہیں دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ چین کی سی پیک منصوبے پر 55ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہے اور ایران نے بھی چین پاک اقتصادی راہداری منصوبے کا حصہ بننے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ، ایران جانتا ہے کہ کس ہمسائے کی کیا اہمیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب لاہور میں ہوتا ہوں تو زیادہ وقت اپنے حلقے میں گزارتا ہوں اور لوگوں کے مسائل سن کر ان حل کرنے کی کوشش کرتا ہوں ‘ عمران خان بہت باتیں کرتے ہیں اور پھر واپس لے لیتے ہیں لیکن یہاں میں نہ مانوں کی سیاست نہیں چل سکتی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات کارکردگی کی بنیاد پر ہوں گے ،پاکستان کے عوام باشعور ہیں اور وہ سوچ سمجھ کر ووٹ دیں گے اور مسلم لیگ (ن) ایک بار پھر کارکردگی کی بنیاد پر ہی جیتے گی۔پاکستان کے عوام باشعور ہیں اور وہ سوچ سمجھ کر ووٹ دیں گے اور مسلم لیگ (ن) ایک بار پھر کارکردگی کی بنیاد پر ہی جیتے گی۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…