’’خان صاحب نے جن غیر ملکی کھلاڑیوں کو’’ پھٹیچر‘‘ اور ’’ریلو کٹا‘ ‘ کہا تھا ان کا ایسا مختصر تعارف جو پوری قوم کو ضرور پڑھنا چاہئے ۔۔۔ !‎

8  مارچ‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں سیکیورٹی رسک کے باوجود پی ایس ایل کا فائنل کھیلنے والے غیر ملکی کھلاڑیوںنے جہاں پوری پاکستانی قوم کو اپنی محبت میں گرفتار کر لیا ہےوہیں دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق لیجنڈ کرکٹر عمران خان کو نہ جانے کیا سوجھی کہ انہوں نے ان غیر ملکی کرکٹرز کو ’پھٹیچر‘ اور ’ریلو کٹا‘ جیسے توہین آمیز القابات سے نواز دیا ۔یہاں ہم آپ کو معروف غیر ملکی نشریاتی ادارے کی جانب سےشائع کی گئی ان ’پھٹیچر‘ کھلاڑیوں سے

متعلق معلومات پیش کر رہے ہیں جو پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے لفظی نشتروں کا نشانہ بنے۔سر ویون رچرڈزکا نام کرکٹ شائقین کیلئےکسی تعارف کا محتاج نہیں۔دنیائے کرکٹ کے بہترین بلے باز اور بیسویں صدی کے 5 بہترین کرکٹرز میں سے ایک، سر ویون رچرڈز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کے مینٹور ہیں۔ سر ویون رچرڈز پی ایس ایل فائنل کے لیے 30 سال بعد لاہور آئے۔ عمران خان کے ہم عصر ویون رچرڈز کا ماضی میں کہنا رہا ہے کہ ان کے کیریئر کی بہترین کرکٹ انھوں نے عمران خان کی قیادت میں پاکستان کے خلاف 80ء کی دہائی میں کھیلی ہے۔ویسٹ انڈین کرکٹ کا ایک اور ستارہ جس کی کپتانی میںویسٹ انڈین ٹیم نےدو ورلڈ کپ اپنے نام کئے ۔پشاور زلمی کی فاتح ٹیم کے کپتان ڈیرن سیمی کا شمار موجودہ کرکٹ کے بہترین آل راؤنڈرز میں ہوتا ہےوہ ویسٹ انڈیز کی جانب سے 66 ٹی ٹونٹی میچوں کی قیادت کر چکے ہیں۔ 242 ٹی ٹونٹی میچوں میں ڈرین سیمی نے تقریباً 3000 رنز بنائے ہیں جبکہ 154 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ یاد رہے کہ پی ایس ایل فائنل میں پہنچنے والی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑیوں نےپاکستان آنے سے جب انکار کر دیا تھا تویہی ڈیرن سیمی تھے جنہوںنے اعلان کیا کہ وہ ضرور اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پاکستان جائیں گے۔’’مارلن سیموئلز‘‘بھی ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ہیں ۔انہوں نے دو ورلڈ ٹی ٹونٹی کے فائنل میں شرکت کی اور دونوں میں ہی ان کو مین آف دی میچ کا اعزاز ملا۔ 36 سالہ مارلن سمیولز کا شمار ویسٹ انڈیز کے بہترین بلے بازوں میں ہوتا ہے۔

وہ اب تک 145 ٹی ٹونٹی میچوں میں 3666 رنز بنا چکے ہیں۔ انہوں نے 2012ء اور 2016ء کے ورلڈ کپ ٹی ٹونٹی فائنلز میں بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچریاں بنائیں اور اپنی ٹیم کی فتح میں مرکزی کردار ادا کیا۔’’کرس جارڈن‘‘ انگلینڈ کی ٹی ٹونٹی ٹیم میں اہم مقام رکھتے ہیں۔ اس ابھرتے ہوئے نوجوان کھلاڑی نے 2015ء اور 2016ء کے ورلڈ کپمیں اپنی ٹیم کی نمائندگی کی، جس میں ان کی کارکردگی کو بہت سراہا گیا۔ پی ایس ایل کھیلنے کے بعد کرس

جارڈن اب انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) کی ٹیم حیدر آباد سن رائرز کا حصہ بن چکے ہیں۔ حیدر آباد سن رائزر کی ٹیم نے 50 لاکھ روپوں کے عوض ان کی خدمات حاصل کی ہیں۔’’ڈیوڈ ملان‘‘ انگلینڈ کی اے ٹیم کے کپتان رہے ہیں۔ دھواں دار بیٹنگ کرنے والے 29 سالہ ڈیوڈ ملان نےٹی ٹونٹی میچوں میں 2 سنچریاں بھی بنائی ہیں اور وہ پچھلے سال بھی پشاور زلمی کی ٹیم کے اہم رکن تھے۔’’ریاد ایمرت‘‘ویسٹ انڈین آل راؤنڈر ہیں جنہوں نے اپنے کیریئر میں 86 ٹی ٹونٹی میچوں میں 102 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ پی ایس ایل فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3

بلے بازوں کو اپنا شکار بنایا۔’’مورنی وین وک‘‘سائوتھ افریقہ کے مورنی وین وک اپنے کیرئیر میں 126 ٹی ٹونٹی میچ کھیل چکے ہیں۔ مورنی وین وک اب تک 3335 رنز بنا چکے ہیں۔’’شان اروائن‘‘زمبابوے کرکٹ کا ایک اہم نام ہے جنہوں نے پی ایس ایل فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے سب سے زیادہ سکور بنائے۔انہوں نے اپنا بیشتر کیریئر انگلینڈ کی کاؤنٹی کرکٹ میں گزارا۔شان اروائن نے 174 ٹی ٹونٹی میچوں میں اب تک 3 ہزار سے زائد رنز بنائے ہیں۔’’انعام الحق‘‘کا تعلق بنگلا دیش سے ہے 24

سالہ انعام الحق اب تک اپنے ملک کے لیے کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں نمائندگی کر چکے ہیں 76 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں وہ اب تک 1678 رنز بنا چکے ہیں۔واضح رہے کہ پی ایس ایل فائنل کے لاہور میں کامیاب انعقاد اور مذکورہ بالا غیر ملکی کھلاڑیوں کی اس میں شرکت کے بعد آئی سی سی نے گزشہ روز ورلڈ الیون ٹیم کی رواں سال ستمبر میں پاکستان آمد اور 4ٹی 20میچز کھیلنے کی منظوری دی ہے جس سے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی ممکن ہو سکے گی۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…