پٹرول کی قیمتوں کے بعد گاڑی مالکان کیلئے ایک اور افسوسناک خبر

18  فروری‬‮  2017

لاہور( آن لائن ) ایل پی جی کی قیمت 2 ہزار روپے فی سلنڈر تک پہنچنے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔ ڈسٹری بیوٹر ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کی درآمدات شروع نہ ہوئی تو بحران شدت اختیار کر سکتا ہے۔اوگرا کی جانب سے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 900 روپے طے کیے جانے باعث امپورٹرز نے اس کی درآمدات روک دی ہے۔ چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ اگر اوگرا نے 900 روپے فی سلنڈر

والے فیصلے پر نظرثانی نہیں کی تو یہ سلنڈر 2000 روپے سے بھی تجاوز کر سکتا ہے جس کا واحد ذمہ دار اوگرا ہو گا۔عرفان کھوکھر کا کہنا تھا کہ اوگرا عالمی منڈی کو یکسر نظرانداز کر کے صنعت کش فیصلہ نہیں کر سکتا۔ ایل پی جی کی صنعت ہو گی تو مارکیٹ میں ایل پی جی دستیاب ہو گی، اوگرا کے اس فیصلے کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑے گا۔پاکستان اپنی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لئے ہر ماہ تقریبا 50 ہزار ٹن ایل پی جی درآمد کرتا ہے۔ اگر مطلوبہ گیس درآمد نہ کی گئی تو ملک میں توانائی بحران پیدا ہو سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…