سندھ،کالا جادو سیکھنے کیلئے لرزہ خیز اقدام،شدید خوف و ہراس پھیل گیا

11  دسمبر‬‮  2016

بدین (این این آئی)سندھ،کالا جادو سیکھنے کیلئے لرزہ خیز اقدام،شدید خوف و ہراس پھیل گیا،بدین میں گرفتار ہونے والے ایک شخص نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے کالا جادو سیکھنے کیلئے دو معصوم بچوں کو قتل کیا۔ٹنڈو غلام علی پولیس کی جانب سے گرفتار کیے گئے ملزم نے بتایا کہ اس نے 2 معصوم بچوں کو قتل کیا جن میں سے ایک بچے کی عمر 7 سال تھی۔ملزم سکندر باگرانی نے پولیس کو بتایا کہ اس نے 2 بچوں کو اغوا کے بعد قتل کرکے نہر میں پھینک دیا تھا ٗملزم نے دعویٰ کیا کہ بچوں کو قتل کرنے کا منصوبہ اس کا نہیں بلکہ اس کے ماموں احسان باگرانی کا تھا جس کے پاس وہ کالا جادو سیکھنے کیلئے جاتا تھا۔

ملزم کے مطابق اس نے اپنے ماموں کے کہنے پر بچوں کو قتل کیا تاکہ وہ اسے کالے جادو کے مزید گْر سکھائے۔مقامی لوگوں کے مطابق دونوں افراد کافی عرصے سے جھاڑ پھونک اور جن و بھوت نکالنے کا کام کیا کرتے تھے۔رپورٹ کے مطابق یہ سکندر کی پہلی کارروائی نہیں تھی بلکہ اس نے اعتراف کیا کہ اس نے 6 سالہ بچے کو قتل کرنے کے بعد اس کی لاش گاؤں کے قریب نصیر کینال میں پھینک دی تھی اس سلسلے میں علی حسن نامی شخص کی جانب سے 7 سال قبل پولیس تھانے میں درج کرائی گئی فرسٹ انفارمیشن رپورٹ(ایف آئی آر) میں کہا گیا تھا کہ اسے گوٹھ حاجی جمن کے قریب اپنے 7 سالہ بچے کی لاش ملی تھی جسے گلا دبا کر قتل کیا گیا تھا۔

ایس ایچ او ٹنڈو غلام علی نے بتایا کہ ایس ایس پی بدین عبدالقیوم پتافی کے حکم پر دھنی بخش مری پولیس تھانے میں 2 ملزمان کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کے دفعہ 302، 201 اور دفعہ 34 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جب کہ چھاپوں کے دوران احسان باگرانی کو بھی گرفتار کرلیا گیا ۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…