مریم نواز کے پاس کتنی آف شور کمپنیاں ہیں؟ کیپٹن صفدر نے دھماکے دار اعلان کر دیا

4  ‬‮نومبر‬‮  2016

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ میں اور میری اہلیہ باقاعدگی سے ٹیکس ادا کرتے ہیں اور ہماری کوئی بھی آف شور کمپنی نہیں۔ وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے پاناما لیکس کے حوالے سے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرادیا ۔

کیپٹن (ر) صفدر نے اپنے تحریری بیان میں موقف اختیار کیا ہے کہ میری اہلیہ مریم نواز کی کوئی آف شور کمپنی نہیں، میں اور میری اہلیہ باقاعدگی سے ٹیکس بھی ادا کرتے ہیں جبکہ ہماری جانب سے جمع کرائے گئے گوشواروں میں تمام اثاثے اور ٹیکس ریٹرن ظاہر کئے گئے ہیں، عمران خان نے جن اثاثوں کا الزام لگایا ہے میری اہلیہ کبھی ان کی مالک تھی ہی نہیں۔ میری اہلیہ باقاعدگی کے ساتھ ٹیکس ادا کرتی ہیں اور ٹیکس ریٹرن میں میری

اہلیہ نے تمام اثاثے ظاہر کئے ہیں۔ عمران خان جن اثاثوں کی بات کرتے ہیں وہ میری اہلیہ کی ملکیت میں نہیں رہے۔ وزیر اعظم کے داماد نے اپنے جواب میں مزید کہا ہے کہ عمران خان نے اسپیکر قومی اسمبلی کو بھی میرے خلاف کوئی ریفرنس نہیں بھیجا اور میری نااہلی کے لئے متعلقہ فورم کے بجائے سپریم کورٹ سے رجوع کیا گیا جو آرٹیکل 225 کی خلاف ورزی ہے جبکہ آرٹیکل 62 اور 63 کا اطلاق بھی انتخابات سے پہلے ہوتا ہے۔ میری اہلیت پر لگائے تمام الزامات بے بنیاد، جھوٹے اور غلط ہیں لہذٰا عمران خان کی درخواستوں کو بے بنیاد قرار دے کر درخواست کو خارج کیا جائے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…