اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

مولاناعبدالعزیز کی شہریت معطل

datetime 13  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے مولانااحمدلدھیانوی،مولاناعبدالعزیزاورعلامہ مقصودڈومکی سمیت شیڈول فورتھ میں شامل دو ہزار سے زائد افرادکی شہریت معطل کرتے ہوئے ان کے شناختی کارڈبلاک کردیئے ہیں۔ذرائع کے مطابق شیڈول فورتھ میں شامل مشتبہ افراد کے شناختی کارڈ مرحلہ واربلاک کئے جارہے ہیں۔پہلے مرحلے میں 2021ایسے افرادکے شناختی کارڈ بلاک کئے گئے ہیں جوشیڈول فورتھ کے مشتبہ افراد میں شامل تھے۔نیکٹا کی طرف سے نادرا کو مذکورہ افراد کے نام شناختی کارڈ نمبراوردیگرتفصیلات ارسال کی گئی تھیں جس کے بعدنادرا نے پہلے مرحلے میں2021 افرادکے شناختی کارڈبلاک کردیئے ہیں۔ذرائع کے مطابق شناختی کارڈز کی معطلی عارضی طورپرعمل میں لائی گئی ہے۔ وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق جن افراد کے شناختی کارڈ بلاک کئے گئے ہیں ان میں سنی مذہبی رہنمامولانااحمدلدھیانوی اورلال مسجد کے مولاناعبدالعزیزاورشیعہ رہنماعلامہ مقصودڈومکی اورمحسن نجفی بھی شامل ہیں۔شناختی کارڈ بلاک ہونے سے مذکورہ افراد بنکنگ سہولیات ،اراضی کی خریدوفروخت سمیت ایسے اموراورخدمات سے محروم رہیں گے جن کیلئے قومی شناختی کارڈ کی ضرورت ہوتی ہے۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…