جمعہ‬‮ ، 13 جون‬‮ 2025 

کراچی سے لاہور پہنچی پرواز شدید طوفان کے باعث خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی

datetime 24  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) لاہور جانے والی ایک نجی ایئرلائن کی پرواز کراچی سے روانہ ہونے کے بعد شدید آندھی اور طوفان کی لپیٹ میں آگئی، تاہم خوش قسمتی سے کوئی بڑا سانحہ پیش نہیں آیا۔

تفصیلات کے مطابق پرواز نمبر ایف ایل 842 جیسے ہی لاہور کی جانب روانہ ہوئی، موسمی خرابی کے باعث فضاء میں کئی منٹ تک شدید جھٹکوں کا سامنا کرنا پڑا۔ طوفانی ہواؤں کے باعث مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کئی مسافر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔

پائلٹ نے بروقت مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو قابو میں رکھا اور فوری طور پر ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کیا، جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ طیارے کو واپس کراچی لے جایا جائے۔

اسی دوران اسلام آباد سے لاہور جانے والی پرواز پی کے 6385 کو بھی کراچی کی جانب موڑ دیا گیا۔ خراب موسم کے باعث کراچی سے روانہ ہونے والی دو پروازیں، پی کے 305 اور پی اے 405، تاخیر کا شکار ہو گئیں۔

ایوی ایشن حکام کے مطابق مسافروں کی حفاظت کو اولین ترجیح دی گئی اور طیاروں کی روانگی موسم بہتر ہونے تک مؤخر کر دی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیان کی قدیم مسجد


ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…