پیر‬‮ ، 16 جون‬‮ 2025 

ڈی پورٹ پاکستانیوں کے پاسپورٹ منسوخ کرنے اور ان کیخلاف مقدمات درج کرنے کا فیصلہ

datetime 24  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے ڈی پورٹ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ ڈی پورٹ افراد 5 سال کے لیے بیرون ملک بھی نہیں جاسکیں گے۔میڈیارپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈی پورٹ افراد کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کیا جائے گا۔ ڈی پورٹ ہونے والوں کے پاسپورٹ منسوخ کیے جائیں گے، جبکہ ڈی پورٹ افراد کو 5 سال کے لیے پاسپورٹ کنٹرول لسٹ پر ڈالا جائے گا۔

اجلاس میں پاسپورٹ قوانین مزید بہتر بنانے کے لیے سیکریٹری داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی بھی قائم کی گئی۔وفاقی وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ ڈی پورٹ افراد پاکستان کے لیے عالمی سطح پر شرمندگی کا باعث بن رہے ہیں، ڈی پورٹ افراد سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔یاد رہے کہ رواں سال اپریل میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اعلان کیا تھا کہ حکومت مجرمانہ سرگرمیوں کی وجہ سے دوسرے ممالک سے ڈی پورٹ کیے گئے پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کرے گی اور نئی سفری دستاویزات کے اجرا کا عمل سخت کرے گی۔اس اقدام کا مقصد بیرون ملک جاکر بھیک مانگنے جیسے غیر قانونی کام کرنے والے پاکستانی شہریوں کو روکنا ہے۔حالیہ برسوں میں سیکڑوں پاکستانیوں کو بھیک مانگنے کے الزام میں ملک بدر کیا جا چکا ہے جن میں سے زیادہ تر کو خلیجی ممالک سے بھیجا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیان میں آخری دن


شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…