ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

متعدد موٹرویز کو ہنگامی طور پر بند کر دیا گیا

datetime 24  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پنجاب میں خطرناک موسمی صورتحال کے باعث قومی شاہراہوں پر سفر معطل کر دیا گیا۔ موٹروے پولیس نے مسافروں کی حفاظت کے پیش نظر متعدد اہم موٹرویز کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے عارضی طور پر بند کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز شدید گردوغبار اور طوفانی آندھی کے باعث موٹروے ایم-3 کو فیض پور سے درخانہ تک جبکہ ایم-2 کو ٹھوکر نیاز بیگ سے کوٹ مومن تک بند کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ سیالکوٹ موٹروے بھی موسمی خطرات کے پیش نظر بند کر دی گئی۔

موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق یہ اقدام شہریوں کے تحفظ اور ممکنہ حادثات سے بچاؤ کے لیے ناگزیر تھے۔

ادھر لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش نے نظامِ زندگی کو درہم برہم کر دیا۔ تیز ہواؤں اور طوفانی بارش کے باعث مختلف حادثات میں 9 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کے علاقوں اپر مال، لکشمی چوک، مغلپورہ، تاجپورہ اور چوک ناخدا میں ہلکی سے درمیانی بارش ریکارڈ کی گئی، جہاں 1 ملی میٹر سے بھی کم بارش ہوئی، جبکہ شام 5:08 بجے کے بعد شروع ہونے والی بارش کا مجموعی اوسط 0.4 ملی میٹر رہا۔

جیل روڈ، ایئرپورٹ، گلبرگ اور نشتر ٹاؤن میں ہلکی بارش ہوئی، جبکہ اقبال ٹاؤن، گلشن راوی، سمن آباد، جوہر ٹاؤن، پانی والا تالاب اور فرخ آباد میں شدید بارش نے بجلی کی ترسیل کا نظام متاثر کیا۔

این ٹی ڈی سی کے مطابق 220 کے وی کے متعدد گرڈ اسٹیشنز بشمول بند روڈ، غازی اور کوٹ لکھپت ٹرپ کر گئے، جس کے نتیجے میں لیسکو کے زیرانتظام 60 سے زائد گرڈ اسٹیشنز بند ہو گئے اور بڑے پیمانے پر بجلی کی فراہمی معطل رہی۔

علاوہ ازیں لاہور چڑیا گھر کی پارکنگ میں آندھی کے باعث ایک درخت زمین بوس ہو گیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اسی طرح اورنج لائن میٹرو ٹرین سروس بھی خراب موسم کے باعث بند کر دی گئی اور تمام اسٹیشنز کو خالی کروا لیا گیا۔

رائیونڈ روڈ پر بھوبتیاں چوک کے قریب ایک دیوار تیز آندھی کی زد میں آ کر گر گئی، جس سے دو افراد، 25 سالہ عثمان اور 20 سالہ حسنین، زخمی ہو گئے۔ دونوں کو فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…