سابق پاکستانی صدر ، بھارتی فلم میں ۔۔۔ٹریلر بھی منظر عام پر آگیا

2  اکتوبر‬‮  2016

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایم ایس دھونی کی زندگی پر بننے والی فلم میں سابق صدر پاکستان اور آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کا ایک کلپ بھی شامل کیا گیا ہے جس میں پاکستان اور بھارت کے مابین ہونے والے میچ کو جیتنے کے بعد بھارتی ٹیم کو مبارکباد دینے کا جنرل پرویز مشرف کا اصل کلپ فلم میں ایڈیٹنگ کے ذریعے جوڑ دیا گیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کےکپتان ایم ایس دھونی بھارتی  کرکٹ کی تاریخ میں کامیاب ترین کپتانوں میں سے ایک مانے جاتے ہیں۔ دھونی کی زندگی پر ایک فلم بنائی جا رہی ہے جس کے کچھ ٹریلر اور ویڈیو کلپس میڈیا پر گردش کر رہے ہیں انہی کلپس میں سے ایک ویڈیو میں پرویز مشرف کی جانب سے پاکستان بھارت میچ میں بھارت کے میچ جیتنے کے موقع پر گراؤنڈ میں بھارتی ٹیم کو مبارکباد کا پیغام دینےاور سیریمنی میں شامل ہونے کی اصل ویڈیو کو فلم  میں شامل کرلیا گیا ہے ۔ اس ویڈیو میں جنرل پرویز مشرف بھارتی کپتان کو  جیت پرمبارکباد پیش کر رہے ہیں ۔ اس کلپ میں جنرل مشرف نے ایم ایس دھونی کو مبارکباد کے ساتھ ساتھ بتاتے ہیں کہ میں نے آپ کو اپنا ہیئر کٹ تبدیل کرنے کا مشورہ دیا تھا مگر میں آپ سے یہ بات بھی کہنا چاہتا ہوں کہ آپ کو یہ ہئیر سٹائل  اور لمبے بال اچھے لگتے ہیں لہذا اسے تبدیل کرنےکی کوئی خاص ضرورت بھی نہیں ہے۔

واضح رہے کہ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف بھارتی ٹی وی چینلز پر بھارتی میڈیا کو شٹ اپ کال دینے کے لئے بے حد مشہور ہیں اور بھارتی نیوز چینلز آئے روز مشرف سے اپنی بے عزتری کرواتے رہتے ہیں ۔ اب بھارتی میڈیا کی جانب سے مشرف کے اس کلپ کو پاکستان بھارت کشیدہ صورتحال کے موقع پر منظر عام پر لا کر مشرف کے بارے میں پاکستانی عوام کے تاثرات کو متاثر کرنے کی کوشش کی ہے۔ ابھی تک یہ بات واضح نہیں ہو سکی ہے کہ فلم میں جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کا کلپ شامل کرنے کے لئے پرویز مشرف سے اجازت طلب کی گئی ہے یا نہیں ۔ اگر اجازت طلب نہیں کی گئی ہوئی تو جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف اس سلسلے میں قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں ۔

Pervez Musharraf speech scene in MS Dhoni Biopic by passionate4cricket

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…