راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے رائیونڈ مارچ کیلئے عمران خان کا ساتھ نہ دینے والے اپوزیشن رہنماوں کو گندے انڈے اور منافق قرار دے دیا۔ شیخ رشید نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ تمام لوگ پاناما لیکس پر سیاست تو چمکا رہے ہیں لیکن جب حکومت مخالف تحریک کی باری آتی ہے تواس وقت بڑی اپوزیشن جماعت پیپلزپارٹی سمیت سب منہ موڑلیتے ہیں اورتحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کواکیلاچھوڑدیتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کے کچھ لوگ دل سے نہیں بلکہ میڈیامیں رہنے کےلئے عمران خان کااوپراوپرسے ساتھ دے رہے ہیں اوراندورن خانہ نوازشریف سے ملے ہوئے ہیں کیونکہ ان کومعلوم ہے کہ اگرعمران خان نے حکومت گرادی توان کے پلے کچھ نہیں رہے گا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف سے بیک ڈور ہاتھ ملانے والے سیاست کے گندے انڈے اور منافق ہیں اور منافق کافر سے بھی برا ہے ۔ یہ سارا احتساب کا خام مال ہے شیخ رشید نے کہاکہ میں بلاول بھٹوسے کہتاہوں اپنے والد کی سیاست سے بچے اور ماں اور نانا کی سیاست کرے۔شیخ رشید نے مزیدکہا کہ اس حکومت کی سب سے بڑی کمزوری سانحہ ماڈل ٹاون ہے اور یہ کسی بھی وقت اس میں پکڑے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ رائے ونڈمارچ کی وجہ سے حکمران بوکھلاہٹ کاشکارہیں ۔
اپوزیشن رہنماء گندے انڈے اورمنافق کیونکہ ۔۔۔ سینئرسیاستدان کے بیان نے سب کوورطہ حیرت میں ڈال دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
ملازمین کے لیے بنیادی تنخواہ کا 250 فیصد الاؤنس! حکومت کا بڑا اعلان
-
اے آئی سے بنائی گئی ”خاتون وکیل”کی وائرل ویڈیوز کا معاملہ سائبر کرائم ایجنسی پہنچ گیا
-
وزیراعظم “اپنا گھر پروگرام” : قرض حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے اہم خبر آگئی
-
سرکاری ملازمین کے جی پی فنڈ کی ماہانہ کٹوتی کے نئے ریٹس مقرر
-
زلزلے کے جھٹکے ،شہری خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے
-
پنجاب حکومت کا نکاح خواں اور رجسٹرارز کے گرد گھیرا تنگ
-
مریم نواز کا لیگل نوٹس !چوہدری سالک حسین نے بڑا اعلان کردیا
-
چھوٹے کاروبار شروع کرنے والوں کے لیے خوشخبری، آسان قرضوں کی سہولت
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ
-
مسلسل2 روز تیزی کے بعد سونے کی قیمت میں کمی، چاندی بھی سستی ہو گئی
-
سہیل آفریدی سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاریوں کے مقدمات سے متعلق بڑا حکم
-
پیٹرولیم صارفین کے لیے اہم خبر، عالمی مارکیٹ سے بڑی اپڈیٹ آگئی
-
کس کے نام پر کتنی پراپرٹی ہے؟ گھر بیٹھے پتا لگائیں



















































