عمران خان یا ایاز صادق؟ کون صحیح کون غلط، جاوید چوہدری نے دو بڑی غلطیوں کی نشاندہی کر دی

9  ستمبر‬‮  2016

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جاوید چوہدری نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے اپنے عہدے سے منافی کام کرنے کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کے جانب دارانہ رویے اور عمران خان کے لئے ان کے رویے کے متعلق اعتراض کرتے ہوئے ان کے رویے کو ان کے عہدے ، حلف اور پارلیمان کے تقدس کے منافی قرار دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اپنے معروف پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید چوہدری نے سپیکر قومی اسمبلی کی دو بڑی غلطیوں کی نشاندہی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ سردار ایاز صادق نے 5 ستمبر کو وزیراعظم اور محمود اچکزئی کے خلاف ریفرنس مسترد کر دیئے گئے مگر جہانگیر ترین اور عمران خان کے خلاف ریفرنس آنے پر فوری طور پر الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا جو کہ ان کی پہلی غلطی تھی جبکہ ان کی دوسری غلطی عمران خان کو فیس نہ کرنا ہے ۔ عمران خان کے اسمبلی آنے کے موقع پر فلور چھوڑ کر چلے جانا ان کے عہدے کے منافی تھا ۔ جاوید چوہدری کا کہنا تھا کہ اگر سپیکر کو یقین تھا کہ ان کا فیصلہ درست تھا اور ان کے دل میں اگر کوئی کھوٹ نہیں تھا تو انہیں عمران خان کا سامنا کرنا چاہئے تھا۔ جاوید چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ سپیکر نے غیر جانب داری کی قسم کھائی تھی مگر وہ اپنے حلف کا پاس نہ رکھ سکے اور پارلیمان میں جانب دار ی مظاہرہ کر کے اپنے منصب کی توہین کے مرتکب ہوئے ہیں اور اس بات مجھے ان سے شدید گلہ ہے ۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…