پاکستان کا ایک اور منفرد اعزاز ،تین شہر دنیا کےایسے 10شہرؤں شامل جو ۔۔۔۔!

9  ستمبر‬‮  2016

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) قومی اسمبلی کو حکومت نے آگاہ کیا ہے کہ دنیا کے 10آلودہ ترین شہرؤں میں کراچی ،راولپنڈی اور پشاور شامل ہیں، حکومت نے مارچ 2013سے جولائی 2016تک پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا کو 10ارب 6کروڑ 31لاکھ 12ہزار روپے کے اشتہارات دیئے، پاکستان ریلوے تاحال خسارے سے دوچار ہے، مالی سال 2013-14 میں پاکستان ریلوے کا خسارہ 32.527 ارب تھا جو مالی سال 2015-16 میں کم ہو کر 26.993 ارب روپے رہ گیا ہے،دنیا کی 100صف اول یونیورسٹیوں میں کوئی بھی پاکستانی یونیورسٹی شامل نہیں، ملک کے 89اضلاع ایسے ہیں جہاں کوئی سرکاری یونیورسٹی قائم نہیں، 2013ء میں پی آئی اے میں ملازمین کی تعداد 17ہزار 78تھی جو اگست 2016 میں کم ہو کر 14ہزار 342 رہ گئی اور فی طیارے پر 502ملازمین کم ہو کر 377 رہ گئے ہیں ،یکم جون 2013سے ابتک پی آئی اے کے زمینی اور فضائی عملے کیخلاف 13623شکایات موصول ہوئیں۔
جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں ارکان کے سوالوں کے جواب وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب، وزیر مملکت برائے تعلیم بلیغ الرحمن اورپارلیمانی سیکرٹری برائے داخلہ مریم اورنگزیب نے دیئے۔ رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ طارق اﷲ کے سوال کے جواب میں وزارت اطلاعات و نشریات نے اپنے تحریری جواب میں ایوان کو آگاہ کیا کہ مارچ 2013 سے 31جولائی 2016تک حکومت نے پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا کو 10ارب 6کروڑ 31لاکھ 12ہزار روپے کے اشتہارات دیئے جن میں پرنٹ میڈیا کو 7ارب 28کروڑ 80لاکھ 43ہزار 959 روپے کے اشتہارات دیئے گئے جبکہ الیکٹرانک میڈیا کو 2ارب 77کروڑ 50لاکھ 68ہزار روپے سے زائد کے اشتہارات دیئے گئے۔
رکن نگہت پروین میر کے سوال کے جواب میں وزارت کیڈ نے اپنے تحریری جواب میں ایوان کو آگاہ کیا کہ اسلام آباد کے سرکاری ہسپتالوں میں 604 بیڈز کی سہولت موجود ہے جبکہ چلڈرن ہسپتالوں میں 242 بیڈز کی سہولت موجود ہے۔ اسلام آباد میں زچہ بچہ مرکز صحت کے 140 مراکز ‘ برن کیئر سنٹر کے 20 اور جراحی قلب کے 107 مراکز ہیں۔ رکن ساجدہ بیگم کے سوال کے جواب میں وزیر مملکت برائے تعلیم بلیغ الرحمن نے کہا کہ دنیا کی 100صف اول یونیورسٹیوں میں کوئی بھی پاکستانی یونیورسٹی شامل نہیں ہے۔ کیو ایس عالمی درجہ بندی 2016 میں 501 سے 701 تک کی یونیورسٹیوں میں 6 پاکستانی یونیورسٹیاں شامل ہیں۔ کیو ایس ایشیاء درجہ بندی 2016 میں 100 تا 350 تک کی یونیورسٹیوں میں پاکستان کی 10یونیورسٹیاں شامل ہیں۔ رکن وسیم اختر شیخ کے سوال کے جواب میں وزارت اطلاعات و نشریات نے اپنے تحریری جواب میں آگاہ کیا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں پاکستان ٹیلی ویژن میں 387تکنیکی اور 494 غیر تکنیکی عملہ بھرتی کیا گیا۔ رکن طاہرہ اورنگزیب کے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب نے کہا کہ پی آئی اے نے حال ہی میں لندن کے لئے پریمیئر سروس شروع کی ہے عالمی مارکیٹ میں طیاروں کی کمی کی وجہ سے صرف ایک طیارہ مل سکا ہے آئندہ دو ماہ کے اندر مزید دو طیارے پریمیئر سروس کے لئے حاصل کرلیں گے۔
رکن شکیلہ لقمان کے سوال کے جواب میں وزارت ریلوے نے اپنے تحریری جواب میں ایوان کو آگاہ کیا کہ پاکستان ریلوے تاحال خسارے سے دوچار ہے مالی سال 2013-14 میں پاکستان ریلوے کا خسارہ 32.527 ارب تھا جو مالی سال 2015-16 میں کم ہو کر 26.993 ارب روپے رہ گیا ہے۔ رکن ساجد احمد کے سوال کے جواب میں وزارت تعلیم نے اپنے تحریری جواب میں ایوان کو آگاہ کیا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد کے 2427.1ملین کے منقولہ اور غیر منقولہ اثاثہ جات ہیں۔ جن میں منقولہ 676.68ملین جبکہ 1798.49 ملین غیر منقولہ اثاثہ جات ہیں۔ رکن ڈاکٹر عارف علوی نے سوال کے جواب میں وزارت موسمیاتی تبدیلی نے اپنے تحریری جواب میں ایوان کو آگاہ کیا کہ دنیا کے آلودہ ترین دس شہروں میں تین پاکستانی شہر ہیں جن میں کراچی پانچویں‘ پشاور چھٹے اور راولپنڈی دنیا کا ساتواں آلودہ ترین شہر ہے۔ رکن شمس النساء کے سوال کے جواب میں وزارت تعلیم نے اپنے تحریری جواب میں ایوان کو آگاہ کیا کہ ملک کے 89اضلاع ایسے ہیں جہاں کوئی سرکاری یونیورسٹی قائم نہیں۔ رکن شکیلہ لقمان کے سوال کے جواب میں ہوا بازی ڈویژن نے اپنے تحریری جواب میں ایوان کو آگاہ کیا کہ 2013ء میں پی آئی اے میں ملازمین کی تعداد 17ہزار 78تھی جو اگست 2016 میں کم ہو کر 14ہزار 342 رہ گئی ہے اسی طرح 2013 میں پی آئی اے کے بیڑے میں 34طیارے تھے جو اگست 2016میں بڑھ کر 38ہوگئے ہیں۔
2013ء میں فی طیارے پر 502ملازمین تعینات تھے جو اگست 2016 میں کم ہو کر فی طیارے پر 377ملازمین رہ گئے ہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں ہوا بازی ڈویژن نے ایوان کو آگاہ کیا کہ پی آئی اے کے بیڑے میں 38طیارے ہیں جن میں سے 36فعال اور دو غیر فعال ہیں۔ گزشتہ تین سالوں میں پی آئی اے نے کل 35طیارے ڈرائی اور وٹ لیز پر حاصل کئے،جن میں 16ایکس وٹ لیز اور 19ایکس ڈرائی لیز پر لئے۔یکم جون 2013سے ابتک پی آئی اے کے زمینی اور فضائی عملے کیخلاف 13623شکایات موصول ہوئیں ۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…