عوام کیلئے زبردست خوشخبری, گوادر میں چار بڑے کام ہو گئے!!تفصیلی خبر آ گئی

26  اگست‬‮  2016

اسلام آباد (آئی این پی )گوادر فری زون میں گذشتہ روز مفاہمت کی چار دستاویزات پر دستخط کئے گئے ، اس موقع پر وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ میر حاصل خان بزنجو بھی موجود تھے ، اس سلسلے میں خصوصی سیمینار کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا ، سیمینار کا اہتمام پورٹ اینڈ شپنگ کی وزارت نے کیا تھا جبکہ میزبانی کے فرائض گوادر پورٹ اتھارٹی(جی پی اے ) اور چائنا اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی (سی او پی ایچ سی ) نے ادا کئے ، مفاہمت کی یادداشت پر سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی ) نارتھ ساؤتھ ٹرانسپورٹ نیٹ ورک (این ایس ٹی این )، ہیسکول پٹرولیم لمٹیڈ اور وہان ڈانگ چوان پائپ لائن کمپنی نے سی او پی ایچ سی کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ، کراچی میں چین کے قائمقام قونصل جنرل مویانگ پینگ ، چیئر مین گوادر پورٹ اتھارٹی دوستین جمالدینی ، وفاقی سیکرٹری پورٹ اینڈ شپنگ بھی اس موقع پر موجود تھے ، چیئر مین سی او پی ایچ سی ڑینگ باؤ ڑانگ نے سیمینار کا باضابطہ افتتاح کیا اور اپنے خطاب میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے گوادر فری زون میں پیش کی گئی مختلف مراعات اور سہولتوں کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا جن میں کم ازکم ہینڈلنگ چارجز اور تیز رفتار کسٹمز کلیئرنس زمین اور ٹرانسپورٹ کے تحفظ کے بارے میںآگاہ کیا۔
انہوں نے یہ یقین دلایا کہ گوادر فری زون میں تین ماہ تک کوئی ڈیمرج چارجز نہیں ہوں گے ، سامان کے تحفظ اور سلامتی کی بھی گارنٹی دی جائے گی ،سامان کو سٹور میں تین مہینے تک رکھنے کے لئے کوئی فیس ادا نہیں کرنا پڑے گی ، انہوں نے گوادر پورٹ کے خصوصی محل وقوع کے بارے میں بھی حاضرین کو آگاہ کیا اور سرمایہ کاروں کو دعوت دی کہ وہ ان اہم مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لئے سرمایہ کاری کریں ، اس موقع پر چیئر مین گوادر پورٹ اتھارٹی دوستین خان جمالدینی نے گوادر فری زون کی پالیسیوں اور مقاصد کے بارے میں سرمایہ کاروں کو آگاہ کیا اور کہا کہ وہ اس موقع سے ضرور فائدہ اٹھائیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی میرحاصل بزنجو گوادر بندر گاہ کے خواب کو حقیقی تعبیر میں بدلنے کیلئے چینی حکومت کی تعریف کی۔انہوں نے وزیر اعظم نواز شریف کے اس عزم کو دوہرایا کہ گوادر کی بندر گاہ کی ترقی چینی بندر گاہ شینزن کی طرز پر کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بندر گاہ بلوچستان کی معاشی سرگرمیوں کو بحال کرنے میں مدد گار ثابت ہو گی۔ انہوں نے اس موقع پر پاکستان کی مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا جو چینی انجنیئروں ، کارکنوں اور سرمایہ کاروں کو گوادر میں تحفظ فراہم کررہی ہے۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…