لاہور(نیوزڈیسک)تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لیے خوشخبری، حکومت پنجاب نے مزید 5 ہزار کالج ٹیچرز بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ۔تفصیلات کے مطابق 5 ہزار کالج ٹیچرز تمام مضامین کے لیے ہونگے اور ان کی بھرتی گریڈ 17میں کی جائے گی ۔ پہلے سے بھرتی ہو کر آنے والے تین ہزار کالج ٹیچرز کی موسم گرما میں یونیورسٹی آف ایجوکیشن میں ٹریننگ کروائی جائے گی جبکہ5 ہزار کالج ٹیچرز پہلے سے بھرتی ہو کر آنے والے کالج ٹیچرز کے علاوہ ہو نگے جنہیں پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بھرتی کیا جائے گا ۔محکمہ ہائر ایجو کیشن کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ قابل اور محنتی کالج ٹیچرز کو بیرون ملک ٹریننگ بھی کروائی جائے گی۔