منگل‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2026 

اداکارہ ایشوریا رائے سے نکاح کے متعلق مفتی عبدالقوی کے دعوے نے سب کو حیران کر دیا

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2025 |

لاہور (این این آئی)مفتی عبدالقوی نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جس میں انہوں نے بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے سے نکاح کے متعلق حیران کن دعوی کیا ہے۔پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مفتی عبدلقوی نے دعوی کیا ہے کہ بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے کی جانب سے دو سے چار ماہ میں مفتی صاحب کے لیے پیغامِ نکاح آجائے گا۔پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مفتی عبدالقوی کا کہنا تھا کہ مسلمان کرنے کے بعد ایشوریا رائے کا ایسا خوبصورت نام رکھیں گے کہ مزہ آجائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ایشوریا رائے عائشہ رائے بن جائے گی۔

میزبان نے پوڈ کاسٹ میں مفتی عبدالقوی سے نکاح اور طلاق کے بارے میں بھی سوالات کیے جن پر انہوں نے تفصیلا جواب دیے۔ ان کا کہنا تھا کہ گواہوں کی موجودگی میں محترم اور محترمہ کی باہمی رضا مندی کا نام نکاح ہے لیکن محترمہ کسی کے نکاح میں نہ ہو۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ شادی ایک اور نکاح متعدد ہوتے ہیں لیکن چار سے زیادہ نہیں ہوسکتے، انہوں نے کہا کہ جو نکاح قانون اور قرآن کے مطابق ہو وہ شادی ہے جس میں نکاح فارم پر محترمہ ، محترم اور گواہان کے دستخط ہو ں اور باقاعدہ طور پر لکھ پڑھت ہو۔ان کا کہنا تھا کہ دوسرا نکاح وہ ہے جو قرآنی ہے، انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ہم جس ملک میں رہتے ہیں وہاں دوسری شادی کرنا اتنا آسان نہیں تو گناہوں سے بچنے کے لیے صرف نکاح کیا جا سکتا ہے جس کے لیے کسی قسم کی لکھ پڑھت کی ضرورت نہیں ہوتی۔ اس سے قبل بھی مفتی عبدالقوی نے بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کو شادی کی پیشکش کی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سہیل آفریدی کا آخری جلسہ


وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…