پیر‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2026 

بحریہ ٹاؤن لاہور کی بجلی بند،ہائی کورٹ کا بڑا حکم

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2025 |
Bahria-Town-Lahore
Bahria-Town-Lahore

لاہور — بحریہ ٹاؤن کے رہائشی اور وکیل ایڈووکیٹ میاں زاہد نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ بحریہ ٹاؤن کے رہائشیوں کو غیر ضروری پریشانی اور تکلیف سے فوری طور پر نجات دلائی جائے۔ میاں زاہد نے وضاحت کی کہ عدالت میں بحریہ ٹاؤن کے کیس کی سماعت ہوئی تھی اور متعلقہ پٹیشن منظور ہونے کے بعد بحریہ ٹاؤن کے تمام اکاؤنٹس بحال کر دیے گئے ہیں۔

تاہم انہوں نے کہا کہ عملی طور پر بحریہ ٹاؤن کے رہائشی شدید غیر یقینی صورتحال، پریشانی اور تکلیف کا شکار ہیں۔ چند دن قبل نیب نے یہ مؤقف اختیار کیا تھا کہ بحریہ ٹاؤن یا کسی بھی ہاؤسنگ اسکیم کے خلاف کارروائی کے دوران وہاں کے رہائشی متاثر نہیں ہوں گے، لیکن موجودہ صورتحال اس کے برعکس ہے۔ایڈووکیٹ میان زاہد نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ بحریہ ٹاؤن کی انتظامیہ یا ان کے اکاؤنٹس سے متعلق قانونی مسئلے کے باوجود، عام شہری رہائشیوں کو اس کا نقصان کیوں اٹھانا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رہائشی اپنی محنت کی کمائی سے گھر خریدنے والے عام شہری ہیں اور ان کے بنیادی حقوق، روزمرہ زندگی اور سکون کا تحفظ یقینی بنایا جانا چاہیے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ حکومت فوری طور پر اقدامات کرے تاکہ لاکھوں رہائشی غیر ضروری پریشانی اور مشکلات سے بچ سکیں۔

بحریہ ٹاؤن میں بجلی کی بندش:

بحریہ ٹاؤن میں گزشتہ کئی گھنٹوں سے بجلی کی بندش نے رہائشیوں کو شدید مشکلات میں ڈال دیا ہے اور سوشل میڈیا پر شہریوں کی شکایات کا سلسلہ جاری ہے۔رہائشیوں کے مطابق رات تقریباً 9 بجے سے بحریہ ٹاؤن کی تمام بتیوں اور سڑکوں کی روشنی بند ہو گئی، اور کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود بجلی کی بحالی نہیں ہو سکی۔ بعض شہریوں نے دعویٰ کیا ہے کہ بحریہ ٹاؤن، بحریہ آرچرڈ اور بحریہ نشیمن میں مکمل بلیک آؤٹ ہے، جس سے شہریوں کی پریشانی میں اضافہ ہوا ہے۔

بحریہ ٹاؤن میں بجلی کی فراہمی کا آزادانہ نظام ہے اور عام حالات میں یہاں لوڈشیڈنگ نہیں ہوتی، اس لیے بیک اپ جنریٹرز کی ضرورت بھی معمول کے مطابق نہیں پڑتی۔ اچانک بلیک آؤٹ کی وجہ سے علاقے میں اندھیرا چھا گیا اور لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔سوشل میڈیا پر ایک شہری نے دعویٰ کیا کہ نیب کی جانب سے بحریہ ٹاؤن کے اکاؤنٹس منجمد ہونے کی وجہ سے بجلی کے بل ادا نہیں ہو سکے، جس سے شہری متاثر ہوئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)


ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…