ملک کے کے اہم ترین حصے نے سفید چادر اڑھ لی ،سردی کی شدت میں اضافہ ،گیس بندش ، عوام شدید مشکلات کا شکار

11  دسمبر‬‮  2020

قلات(آن لائن)قلات شہر و گردنواح میں موسم سرما کی پہلی برفباری، کوہ ہربوئی نے سفید چادر اوڑھ لی، سردی کی شدت میں مزید اضافہ، گیس غائب، گیس بندش سے عوام کو مشکلات کا سامنا،صارفین سردی سے ٹھٹر کر رہ گئے۔گیس بحالی کا مطالبہ،  تفصیلات کے مطابق جمعہ کی صبح قلات شہر و گردونواح میں ہلکی برفباری ہوئی جوکہ وقفے وقفے سے جاری رہا جبکہ سیاحتی مقام کوہ

ہربوئی و دیگر ملحقہ علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری رہا جس سے کوہ ہربوئی نے سفید چادر اوڑھ لی۔ دوسری جانب برفباری کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوا گیس کی بندش سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے بازار اور مارکیٹیں ویران رہیں ۔ عوامی حلقوں نے گیس پریشر کی بحالی کا مطالبہ کردیا۔ دوسری جانب بلوچستان کے مختلف اضلاع میں موسم سرما کی پہلی برفباری وقفے قفے سے جاری ہے، صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں برفباری اور بارش نے موسم سرد کر دیا۔ شہری سہانے موسم سے لطف اٹھانے گھروں سے نکل آئے سیلفیاں لیں اور تفریح کا پلان بنانے لگے وادی کوئٹہ کو سردی نے اپنی آغوش میں لیا تو حسب روایت گیس غائب اور بجلی کی آنکھ مچولی شروع ہو گئی ۔ جس نے رنگ میں بھنگ ڈال دیا۔ جمعہ کو کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرما کی پہلی برفباری سفید روئی نما برف کے گالے زمین پر آ گرے چاغی ، چمن ، قلات، کوئٹہ،زیارت، قلعہ عبداللہ سمیت صوبے کے بیشتر اضلاع میں ہونے والی برفباری نے موسم سرد کر دیا۔ شہری سہانے موسم سے لطف اٹھانے گھروں سے نکل آئے سیفیاں لی اور تفریح کا پلان بنانے لگے وادی کوئٹہ کو سردی نے اپنی آغوش میں لیا تو حسب روایت گیس غائب اور بجلی کی آنکھ مچولی شروع ہو گئی ۔ جس نے رنگ میں بھنگ ڈال دیا محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں تک بلوچستان میں بارش اور برفباری کی نوید سنا دی۔برفباری کے بعد کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 1  زیارت اور قلات میں درجہ حرارت منفی5 تک گر گیا۔جبکہ صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی سردی کا راج ہے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…