دو نجی کالونیوں کو غیرقانونی پائپ لائن بچھا کر سینکڑوں گھروں کو گیس سپلائی کا نیٹ ورک پکڑا گیا

27  ستمبر‬‮  2023

ساہیوال(این این آئی)سوئی نادرن گیس نے چک 82سکس آر میں غیرقانونی پائپ لائن بچھا کر سینکڑوں گھروں کو گیس کے کنکشن دینے کا ایک بڑا نیٹ ورک پکڑلیا ۔تفصیلات کے مطابق نجی کالونی قاسم ٹاؤن اور منور گارڈن چک 82سکس آر میں سوئی گیس کی مین پائپ لائن سے نئی پائپ لائن بچھا کر سینکڑوں گھروں کو گیس کے غیرقانونی کنکشن دیئے ہوئے تھے۔

شہریوں کی شکایت پر سوئی ناردرن گیس کی ٹیم نے چھاپہ مار کر دونوںغیرقانونی کالونیوں کے گھروں کودیے گئے گیس کنکشن پکڑلیے اور میٹر اتار لیے۔محکمہ سوئی ناردرن گیس کے ریجنل مینیجر ملک بشیر احمد نے کہا کہ گیس چوری میں محکمہ کے ذمہ داروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا اور انہیں نوکری سے برطرف کرکے گیس چوری کی ریکوری کی جائے گی کیونکہ محکمہ کے آفیسروں کی اشیرباد کے بغیر پائپ لائن نہیں بچھائی جاسکتی۔