رشوت لیکر تقرریاں: بشریٰ بی بی کے بیٹے، فرح گوگی، عثمان بزدار سمیت 8 افراد کیخلاف مقدمہ

7  جون‬‮  2023

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ،این این آئی)پنجاب میں مبینہ طور پر رشوت لے کر تعیناتیاں اور تقرریاں کرنے پر اینٹی کرپشن حکام نے 8 اہم شخصیات کےخلاف مقدمہ درج کر لیا۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق جن 8 اہم شخصیات کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ان میں سابق خاتونِ اوّل بشریٰ بی بی کا بیٹا ابراہیم مانیکا بھی ملزم نامزد ہے۔اینٹی کرپشن حکام نے بتایا ہے کہ بشریٰ بی بی کی سہیلی فرحت شہزادی عرف فرح گوگی اور سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے خلاف بھی یہ مقدمہ درج کیا گیا ہے۔اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ سابق بیوروکریٹ طاہر خورشید، صالحہ سعید، خواجہ سہیل، احمد عزیز تارڑ اور عثمان معظم بھی اس مقدمے میں ملزم نامزد ہیں۔

اینٹی کرپشن حکام نے بتایا ہے کہ رشوت ستانی کا مقدمہ تھانہ اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹر میں طویل انکوائری کے بعد درج کیا گیا ہے۔اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ان 8 ملزمان نے بھاری رشوت لے کر صوبے بھر میں افسران کو من پسند پوسٹیں دیں۔اینٹی کرپشن حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، جن کی جلد گرفتاریاں متوقع ہیں۔

علاوہ ازیں توشہ خانہ کی قیمتی گھڑی بیچنے کا معاملہ،سابق وزیراعظم،بشریٰ بی بی اور دیگر کیخلاف نوسربازی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق تھانہ کوہسار میں مقدمہ مقامی گھڑیوں کیتاجر کی درخواست پر درج کیا گیا،مقدمہ جعلی رسید، فراڈ اور دھوکا دہی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا،مقدمہ میں شہزاد اکبر، زلفی بخاری، فرح گوگی کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…