وزیراعظم نے پی کے ایل آئی کا بورڈ بحال کرنے کا باضابطہ حکم جاری کر دیا

23  مئی‬‮  2022

لاہور( این این آئی)وزیراعظم شہبازشریف نے گردے اور جگر کے امراض کیلئے مخصوص ہسپتال پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ کا بورڈ بحال کرنے کا باضابطہ حکم جاری کر دیا ۔ ڈاکٹر سعید اخترکو امریکہ سے واپس بلا کر ایک بار پھر پی کے ایل آئی کا چیئرمین مقرر کردیا گیا ۔

وزیراعظم شہبازشریف نے اتوار کے روز پی کے ایل آئی کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کی صدارت کی تھی ۔چار سال قبل ڈاکٹر سعید اختر عدالتی کارروائی اور دیگر مسائل کے بعد امریکہ واپس لوٹ گئے تھے ۔ڈاکٹر سعید اختر شہبازشریف کے جذبہ دلانے پر امریکہ سے سب کچھ چھوڑ کر پاکستان آئے ۔ وزیراعظم شہبازشریف نے ڈاکٹر سعید اختر کو واپس لانے میں ذاتی طور پر کردار ادا کیا ۔پی کے ایل آئی گردے اور جگر کی پیوند کار ی کا جدید ترین اور عالمی معیار کا حامل اولین ادارہ ہے ۔وزیراعظم شہبازشریف نے بطور وزیراعلی یہ منصوبہ جگر اور گردے کے مریضوں کو بیرون ملک علاج کے مہنگے اخراجات اور سفری دقتوں سے بچانے کے لئے بنایا تھا ۔ گزشتہ دور حکومت میں اس ہسپتال کو عملی طور پر غیر فعال کر دیا گیا تھا۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…