منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

سپریم کورٹ کا کرک مندر جلائے جانے کیخلاف ازخود نوٹس میں ایک ماہ میں مندر حملہ واقعہ میں ملوث ملزمان سے رقم وصول کرنے کا حکم

datetime 13  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے کرک مندر جلائے جانے کیخلاف ازخود نوٹس میں ایک ماہ میں مندر حملہ واقعہ میں ملوث ملزمان سے رقم وصول کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہاہے کہ چیف سیکرٹری کے پی ایک ماہ میں تین کروڑ تیس لاکھ روپے سے زائد رقم ہر ملزم میں برابر تقسیم کرکے وصول کریں۔ بدھ کو یہاں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی

۔کے پی حکومت نے ملزمان سے رقم وصول کرنے پر اعتراض اٹھا دیا اور ایڈووکیٹ جنرل کے پی نے کہاکہ ابھی ملزمان کیخلاف ٹرائل چل رہا ہے، اگر ٹرائل کے بعد کوئی فرد بے گناہ پایا گیا تو اس سے وصول کی گئی رقم کا کیا ہوگا۔ چیف جسٹس نے کہاکہ ایڈوکیٹ جنرل صاحب سوچ سمجھ کر بات کریں یہ عدالت کا حکم ہے۔ ہندو رہنما رمیش کمار نے کہاکہ مندر کا راستہ بند کر دیا گیا ہے،کہا جا رہا ہے مقامی علما سے بات کریں۔ چیف جسٹس نے کہاکہ علما آئیں گے تو ان سے بھی نمٹ لیں گے۔ ملزم رحمت سلام خٹک نے کہاکہ میں بے گناہ ہوں میرا مندر کو نقصان پہنچانے والوں سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوںنے کہاکہ سو افراد کو بے گناہ پکڑا گیا ہے،میں تو مندر کو نقصان پہنچانے والوں کو روکتا رہا۔ چیف جسٹس نے کہاکہ پیسے وصول ہو رہے ہیں تو اب آپ کو تکلیف ہو رہی ہے۔رحمت سلام خٹک نے کہاکہ میرے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے۔ چیف جسٹس نے کہاکہ آپ کیا کہہ رہے ہیں یہ عدالت کا حکم ہے۔ ایڈووکیٹ جنرل کے پی نے کہاکہ مندر کی بحالی کا کام مکمل ہو چکا ہے۔ چیف جسٹس نے کہاکہ اقلیتی برادری جتنا چاہے اپنی جگہ پر عبادت گاہ کو توسیع دے سکتی ہے،لوگ زمین دیں اور پھر اگر ہندو برادری چاہتی ہے کہ پورے کرک میں مندر بنانا ہے تو بنا سکتے ہیں۔ چیف جسٹس نے کہاکہ ہندو کمیونٹی نے مقامی افراد کیساتھ معاہدہ کر لیا پھر ملزمان کی ضمانت ہوگئی۔ ایڈووکیٹ جنرل کے پی نے کہاکہ مندر کی بحالی پر تین کروڑ تیس لاکھ روپے سے زائد کا خرچہ آیا ہے۔ چیف جسٹس نے کہاکہ جب سب ملزمان پر تین کروڑ تیس لاکھ روپے برابر تقسیم ہونگے تو سب کا دماغ ٹھکانے آجائے گا۔ ایڈووکیٹ جنرل کے پی نے کہا کہ 22 دسمبر کو ہندو کمیونٹی نے دو جائیدادیں خریدیں،ہندو کمیونٹی نے مقامی افراد کیساتھ معاہدہ کیا کہ خریدی گئی جائیدادوں پر مندر تعمیر نہیں ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ معاہدے کی خلاف ورزی پر مقامی افراد اشتعال میں آئے۔ بعد ازاں کیس کی سماعت ایک ماہ کیلئے ملتوی کردی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…