مزید 2 سال کیلئے جی ایس پی پلس کا درجہ یورپی یونین نے پاکستان کوبڑی خوشخبری سنا دی

20  ستمبر‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کو مزید 2 سال کیلئے جی ایس پی پلس کا درجہ مل گیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپی یونین نے پاکستان کو دئیے گئے جی ایس پی پلس اسٹیٹس میں مزید 2 سال کے عرصے کیلئے توسیع کر دی ہے۔

اس بات کا باقاعدہ اعلان یورپی یونین کے نائب صدر کی جانب سے کیا گیا ۔ فیصلے کے بعدپاکستان کو یورپ کے 30 ممالک کی مارکیٹوں میں اپنی مصنوعات رعایتی ٹیرف پر فروخت کرنے کی اجازت ہوگی۔اس فیصلے کے باعث پاکستان کو کثیر زرمبادلہ حاصل ہوگا۔ جی ایس پی پلس کی سہولت کے بعد گزشتہ سات سال کے دوران یورپی یونین کے ممالک کو کی جانے والی قومی برآمدات میں65 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ڈیمو کریسی رپورٹ انٹرنیشنل اور یورپین کمیشن کے اعدادوشمار کے مطابق سال 2013 میں جی ایس پی پلس کی سہولت سے قبل پاکستان نے 28 یورپی ممالک کو 4.54 ارب یورو کی برآمدات کی تھیں۔ سہولت کے بعد سال 2014 کے دوران برآمدات کا حجم 5.51 ارب یورو تک بڑھ گیا۔ اسی طرح جی ایس پی پلس کی سہولت کے دوسرے سال 2015 میں برآمدات میں 10 فیصد مزید اضافہ ہونے سے قومی برآمدات کا حجم 6.09 ارب یورو تک بڑھ گیا۔

رپورٹ کے مطابق سال 2016 کے بعد یورپی یونین کے ممالک کو کی جانے والی برآمدات چھ ارب یورو سے زیادہ کی سطح پر منجمد ہوگئی ہیں اور ان میں خاطر خواہ اضافہ نہ ہو سکا۔ سال 2016 کے دوران پاکستان نے یورپی ممالک کو 6.30 ارب یورو ، سال 2017 میں 6.69 ارب یورو اور سال 2018 کے دوران 6.88 ارب یورو کی برآمدات کیں۔یورپی یونین کا مذکورہ فیصلہ پاکستان کی برآمدات میں اضافے کیلئے انتہائی اہم ثابت ہوگا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…