افواج پاکستان کی جانب سے امریکا کو طبی حفاظتی سامان کا تحفہ پاکستان کی جانب سے امداد پر امریکی حکومت نے بڑا اعلان کر دیا

22  مئی‬‮  2020

اسلام آباد /واشنگٹن(این این آئی) پاکستان کی جانب سے امریکہ کو طبی حفاظتی سامان کا تحفہ دیا گیا ۔ پاکستانی سفارتخانہ واشنگٹن کے مطابق امریکہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے افواج پاکستان کی جانب سے امریکی مسلح افواج کو طبی حفاظتی سامان کا تحفہ دیا گیا ۔ سفارتخانے کے مطابق طبی حفاظتی سامان اسلام آباد سے پاک فضائیہ کے سی -130 طیارہ کے ذریعے میری لینڈ کے اینڈریوایئر فورس بیس پہنچا ،

اس موقع پر سفیر پاکستان ڈاکٹر اسد مجید خان سمیت سفارتخانے کیاعلی حکام بھی موجود تھے ،امریکا کے قائم مقام اسسٹنٹ سیکرٹری برائے دفاع برائے انڈو پیسیفک سیکیورٹی امور ، ڈیوڈ ہیلویسمیت ڈائریکٹر ریجنل افئیرز برائے ڈپٹی انڈر سیکرٹری آف ائیر فورس انٹرنیشنل افئیرز، بریگیڈیئر جنرل میتھیو ازلر اور دیگر عہدیدار بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ پاکستانی سفارتخانہ واشنگٹن کے مطابق یہ اقدام قدرتی آفات سے نمٹنے میں دونوں ممالک کی مسلح افواج کے مابین دیرینہ اور قریبی تعاون کا مظہر ہے۔ پاکستانی سفارتخانہ واشنگٹن کے مطابق سفیر پاکستان نے دو نوں ممالک کے عوام اور ان کی مسلح افواج کے مابین تاریخی اور دیرینہ تعلقات کو اجاگر کیا۔ پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے کہاکہ دونوں ممالک کی مسلح افواج نے ’’دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ‘‘کا اکھٹے ملکر مقابلہ کیا ہے،پاکستان اور امریکہ کوویڈ- 19 جیسے وبائی مرض کے خلاف ایک ساتھ مصروف عمل ہیں۔ دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ کرونا کے خلاف جنگ میں مدد فراہم کرنے پر پاکستان کے شکر گزار ہیں۔ اپنے بیان میں ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہاکہ پاکستان نے کرونا کے خلاف جنگ میں امریکہ کو طبی امداد فراہم کرکے جذبہ خیر سگالی کا ثبوت دیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق دوست ممالک کے ساتھ صحت کے شعبہ میں ہماری شراکت کرونا وائرس کو شکست دینے میں مددگار ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق دوست ممالک کے ساتھ ملکر خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…