یا اللہ رحم فرما، پاکستان میں کرونا وائرس چین سے زیادہ تیزی سے پھیلنے لگا

9  اپریل‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چینی ماہرین نےکراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں ہائی رسک پاپولیشن میں کورونا وائرس کے پھیلنے کی شرح کافی تشویشناک ہے، حکومت پاکستان اور صوبائی حکومتوں کو مشورہ دیا ہے کہ کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ کو بڑھایا جائے اور جو لوگ اس وائرس سے متاثر ہوں انہیں ان کے گھروں، آئسولیشن سینٹرز اور ہسپتالوں میں آئسولیٹ کردیا جائے۔

پاکستان میں میں ماسک پہننے کی شرح بھی انتہائی کم ہے، کورونا وائرس سے بچاؤ میں ہاتھ دھونے اور سینیٹائزرز کے استعمال کے ساتھ ساتھ ماسک پہننے کا کردار انتہائی اہم ہے۔چینی ماہرین صحت کے وفد کی قیادت سنکیانگ صوبے کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر ما منگھوئی کر رہے ہیں اور یہ وفد اس وقت پاکستان کے دورے پر ہے اور وفاقی حکومت سمیت پنجاب اور سندھ کی صوبائی حکومتوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اپنی سفارشات پیش کر رہا ہے۔اس دورے کا مقصد پاکستان میں کورونا وائرس کو کنٹرول کرنا ہے، حکومت پاکستان کی جانب سے اس وفد کو اس لئے بلایا گیا تھا تا کہ یہاں کے ڈاکٹروں کو ٹریننگ دی جا سکے۔ چینی ڈاکٹروں کے وفد کی پاکستانی ڈاکٹروں اور حکام سے ملاقاتیں جاری ہیں۔ اسی دوران چینی ماہرین نے آگاہ کر دیا ہے کہ پاکستان میں حالات تشویشناک ہو سکتے ہیں کیونکہ یہاں وائرس چین سے زیادہ تیز رفتاری سے پھیل رہا ہے۔یاد رہے کہ صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد نے بھی اسی قسم کے خدشے کا اظہارکیا ہے ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…