وبااس وقت آتی ہے جب ۔۔۔!!! مولانا طارق جمیل خبر دار کرتے ہوئے رو پڑے،جانتے ہیں کونسی دعا پڑھنے کا کہہ دیا ؟

2  اپریل‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ جب آدمی بے حیا ہو جاتا ہے تو پھر اللہ ایسے جھٹکے دیتا ہے۔ مسلمان اپنی ثقافت سے دور ہو رہے ہیں۔ فحاشی اور بد کرداری ہماری تہذیب نہیں ہے۔

وبا تب آتی ہے جب بے حیائی عام ہو۔ اللہ کے واسطے اپنے کلچر پر واپس آو، قوم اسلامی کلچر کو اپنائے۔مولانا طارق جمیل پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے اور کہا کہ اللہ کی قسم دنیا میں سب سے زیادہ آسان اللہ کو منانا ہے۔ ہم نے اپنے اللہ کو منانا ہے۔ سب سے آسان طریقہ ہے کہ ہم اللہ کے حضور توبہ کریں۔ حضرت یونس علیہ اسلام کی دعا کو جاری رکھنا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے جان کو خطرہ ہے۔ نبی کا حکم واضح ہے کہ تیز بارش کے دوران حکم دیا تھا کہ گھروں میں نماز پڑھیں۔ سو فیصد حکومتی ہدایات پر عمل کرنے کی درخواست کروں گا۔ ہدایات پر سختی سے عمل کیا جائے۔انہوں نے حدیثوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بخاری شریف میں ہے کہ وبائی مریض سے اس طرح بھاگو جیسے شیر کو دیکھ کر بھاگتے ہیں جبکہ مسلم شریف کی روایات ہے ایک شخص وبائی مریض تھا تو آپ نے اس شخص کے ساتھ مصافحہ نہیں کیا تھا۔مولانا طارق جمیل نے کہا کہ ارباب سیاست سے عرض کرتا ہوں کہ اللہ کے واسطے اپنی پارٹیاں نہ دیکھو، پاکستان دیکھو۔سب ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہوں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…