آزادکشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 6 ہوگئی

30  مارچ‬‮  2020

مظفرآباد(این این آئی) آزادکشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 6 ہوگئی،وزیر صحت ڈاکٹر نجیب نقی کے مطابق دو نئے کیسز میرپور جبکہ 2 کا تعلق بھمبر سے ہے،آزادکشمیر میں کورونا کے مثبت مریضوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے, وزیر صحت ڈاکٹر نجیب نقی نے مرکزی ایوان صحافت کے کورونا اپڈیٹ سیل کو آگاہ کرتے یوئے بتایا کہ تمام کیسز میرپور ڈویژن میں ہیں اور مثبت کیسز والے

افراد باہر سے سفر کرکے میرپور اور بھمبر آئے تھے, بھمبر میں 2 مثبت کیسز خواتین میں آئے جو کچھ دن قبل لالہ موسٰی ایک شادی کی تقریب میں گئی تھیں اسی طرح میرپور میں سامنے آنے والے مزید دو کیسز پہلے سے کورونا کے متاثرہ شخص کے والدین ہیں،اس طرح مجموعی طور پر آزادکشمیر میں کورونا کے کیسز کی تعداد 6 ہوگئی ہے جن میں سے 4 میرپور جن میں کورونا باہر سے آنے والے افراد سے پھیلا جبکہ بھمبر کی 2 مریض خواتین کو لالہ موسٰی سفر کرنے کے بعد یہ وائرس لگا. آزادکشمیر کے تمام اضلاع کی انتظامیہ 15 فروری کے بعد سے آزادکشمیر میں آنے والے تمام افراد کا ڈیٹا مرتب کررہی ہے, انتظامیہ نے متعلقہ اضلاع کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ لاک ڈاون کے دوران اپنے گھروں میں موجود رہیں اور اگر اُن کے اردگرد کوئی ایسا شخص جس نے حال ہی میں بیرون ملک یا بیرون آزادکشمیر سے سفر کیا ہو اس کے بارے میں متعلقہ انتظامیہ کو فوری آگاہ کریں تاکہ اس بیماری کے پھیلاو کو آزادکشمیر کی حد تک موثر طریقے سے روکا جاسکے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…