راولپنڈی میں کرونا وائرس سےایک خاتون ، ایک مرد ہلاک ،ملک بھر میں متاثرین کی تعدادمیں راتوں رات بڑا اضافہ ، صورتحال کنٹرول سے باہر

30  مارچ‬‮  2020

اسلام آباد( آن لائن )دنیا بھر میں ہزاروں اموات کا سبب بننے والے نوول کورونا وائرس سے پاکستان میں بھی اموات اور نئے کیسز آنے کا سلسلہ نہ رک سکا اور ملک میں متاثرین کی تعداد 1600 سے تجاوز کرگئی جبکہ مزید 2 اموات کے بعد اب تک 19 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔پاکستان میں ایک روز میں سب سے زیادہ اموات 29 مارچ کو ریکارڈ کی گئیں۔

جہاں سندھ میں 2، پنجاب، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں ایک، ایک مریض انتقال کرگیا جس کے باعث ایک روز میں 5 اموات سامنے آئیں۔تاہم ی ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے مزید 2 اموات کی تصدیق کی جس کے بعد اگر ان 2 اموات کو شامل کریں تو پنجاب میں اموات 8 ہیں تاہم ابھی سرکاری سطح پر یہ تعداد 6 بتائی گئی ہے، علاوہ ازیں خیبرپختونخوا میں 5، سندھ میں 3، گلگت بلتستان میں 2 اور بلوچستان میں ایک فرد اس مہلک وائرس سے انتقال کرچکے ہیں۔اگر مجموعی طور پر ملک میں کیسز کو دیکھیں تو پنجاب سب سے آگے ہے اور وہاں 593 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ اس کے بعد سندھ ہے جہاں متاثرین کی تعداد 502 ہے۔اسی طرح خیبرپختونخوا میں 192، بلوچستان میں 141، گلگت بلتستان میں 128، اسلام آباد 51 اور آزاد کشمیر میں 6 افراد اس وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔تاہم جہاں اس وائرس سے اتنے افراد متاثر ہوئے وہیں29 مریض ایسے تھے جو صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔اگر پیر (30 مارچ) کے اب تک کے اعداد و شمار تو ملک میں متاثرین کی تعداد 1613 تک پہنچ چکی ہے۔راولپنڈی میں مزید 2 افراد کا کورونا وائرس سے انتقال ہوگیا۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی انوار الحق نے دونوں افراد کی موت کی تصدیق کی اور بتایا کہ ایک مریض کی عمر 63 سال تھی جبکہ دوسری خاتون مریضہ 55 سال کی تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ 63 سالہ شخص کی برطانیہ کی سفری تفصیلات تھیں اور وہ گزشتہ 2 ہفتوں سے سرکاری ہسپتال کے آئیسولیشن وارڈ میں زیر علاج تھا۔مزید برآں ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ 55 سالہ خاتون ٹیکسلا میں زیر علاج تھیں اور ان میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔مزید برآں صوبائی محکمہ صحت نے بتایا کہ صوبے میں مزید 45 کیسز سامنے آنے سے یہاں متاثرین کی تعداد 638 ہوگئی۔

محکمہ صحت پنجاب کے ترجمان قیصر آصف نے بتایا کہ اب تک صوبے میں اموات کی تعداد 6 ہے جبکہ 5 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ ڈی جی خان سے207 زائرین، ملتان سے 80 زائرین، رائے ونڈ قرنطینہ میں 27 اور فیصل آباد قرنطینہ مرکز میں 4 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ترجمان کے مطابق لاہور میں 126، گجرات میں 62، گوجرانوالہ میں 11، جہلم میں 28 اور راولپنڈی میں 40 مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ ملتان میں 2، فیصل آباد میں 9، منڈی بہاالدین میں 4، نارووال میں ایک، رحیم یار خان 2، وہاڑی 2 اور سرگودھا میں 2 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔

علاہ ازیں ترجمان نے بتایا کہ مزید کیسز کا تعلق پنجاب کے دیگر علاقوں سے ہے، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ تمام متاثرہ افراد کو آئیسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے مزید 8 کیسز سامنے آئے۔ان نئے 8 کیسز کے بعد اسلام آباد میں متاثرین کی مجموعی تعداد 51 تک پہنچ گئی۔ادھر گلگت بلتستان میں بھی کورونا وائرس کے متاثرین کے سامنے آنے کا سلسلہ نہ رک سکا اور مزید 12 کیسز رپورٹ کیے گیے۔گلگت بلتستان میں سامنے آنے والے ان 12 کیسز کے بعد علاقے میں متاثرین 116 سے بڑھ کر 128 ہوگئے۔

موضوعات:



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…