منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ ختم کردی ،جانتے ہیں کس ٹیم نے کھیلنے سے انکار کردیا؟

datetime 17  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ کے کرونا وائرس کی بڑھتی وبا اور غیر ملکی کھلاڑیوں کے واپس جانے کے فیصلے پر پاکستان سپر لیگ کے دونوں سیمی فائنلز اور فائنل ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا۔ پی سی بی ترجمان کے مطابق موجودہ حالات کے پیش نظر پی ایس ایل سیزن فائیو کے باقی تینوں میچز ملتوی کر دیئے گئے ہیں اور نئے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔

شیڈول کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے دونوں سیمی فائنلز منگل اور فائنل بدھ کو کھیلا جانا تھا۔ ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی ٹیموں کے اسٹار غیر ملکی کرکٹرز کی وطن واپسی پر فرنچائز کے مالکان نے سیزن فائیو کے باقی میچز کے انعقاد پر تحفظات کا اظہار کیا تھا جس کا پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلی حکام نے جائزہ لیا اور حکومتی مشاورت کے بعد پی ایس ایل کے سیمی فائنل اور فائنل میچز کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔ذرائع کے مطابق ایک فرنچائز غیرملکی کھلاڑیوں کی واپسی کے بعد کھیلنے کو تیار نہیں اس لیے ایونٹ ختم کرنے کا فیصلہ پی سی بی اور فرنچائز مالکان کے اجلاس میں کیا گیا ، پی سی بی نے براڈکاسٹرز کو فیصلے سے آگاہ کردیا۔دوسری جانب راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کا کہنا تھا کہ دنیا میں ہر جگہ لاک ڈائون ہو گیا ہے ، تقریبات منسوخ کر دی گئی ہے ، پی سی بی کو ایک ہفتہ پہلے ہی پی ایس ایل کو ملتوی کر دینا چاہتے تھا تاکہ بتایا جا سکے کہ ہم دنیا کیساتھ کھڑے ہیں ۔خیال رہے کہ اس سے قبل کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر پی ایس ایل سیزن 5 میں پلے آف کا مرحلہ ختم کرکے سیمی فائنل تک کردیا گیا تھا اور 22 مارچ کو ہونے والے فائنل کو بھی 18 مارچ کو کردیا گیا تھا۔

کورونا وائرس کے باعث پہلے سندھ کے دارالحکومت کراچی میں 13 مارچ سے پی ایس ایل کے میچز بغیر شائقین کے کرانے کا فیصلہ ہوا تھا جبکہ بعد ازاں لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں بھی شائقین کے بغیر میچز کروائے گئے تھے۔اس کے علاوہ پی ایس ایل کو ری شیڈول کرتے ہوئے اس کے کراچی میں ہونے والے آخر کے میچز کو لاہور منتقل کردیا گیا تھا اور دونوں سیمی فائنلز اور فائنلز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے تھے۔ یاد رہے کہ یہ پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں پہلا موقع تھا کہ لاہور قلندرز کی ٹیم کسی بھی سیزن کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچی تھی۔پی ایس ایل میں منگل کو پہلا سیمی فائنل ملتان سلطانز اور پشاور زلمی جبکہ دوسرا سیمی فائنل کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان شیڈول تھا، جبکہ ان دونوں میچ کی فاتح ٹیمز فائنل میں ٹکراتی تاہم اب ایونٹ کو ملتوی کردیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…