’’بیوروکریٹس سے حکومت کی بن نہیں رہی اور حکومتی نمائندہ خود حکومت کے خلاف کھڑا ہے‘‘ چھ ماہ یہ کام مکمل نہ ہوا تو۔۔۔ چیف جسٹس گلزار احمد نے وزیر اعظم ،وزیر اعلی سندھ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرنے کا اعلان کر دیا

21  فروری‬‮  2020

کراچی(این این آئی)چیف جسٹس آف پاکستان نے کہاہے کہ اگر چھ ماہ میں سرکلر ریلوے نہیں چلی تو وزیر اعظم ،وزیر اعلی سندھ ،سیکرٹری ریلوے سمیت سب کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کریں گے۔ دوران سماعت ریلوے حکام نے کراچی سرکلر ریلوے سے متعلق پیش رفت رپورٹ اور اس کا نقشہ پیش کیا،ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے عدالت کو بتایا کہ سرکلر ریلوے پر بہت پیش رفت ہوئی ہے،

سرکلر ریلوے کے تمام اسٹیشنوں کو بستیوں سے منسلک کر دیا جائے گاعدالت نے سرکلر ریلوے منصوبے پر فوری کام شروع کرنے اور تمام کارروائی پانچ ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے چین سے مشاورت کے لیے دو ہفتوں کی مہلت دے دی۔جمعہ کوسپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کراچی سرکلر ریلوے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔ایڈووکیٹ جنرل سندھ عدالت میں حاضر ہوئے اور سرکلر ریلوے بحالی پلان عدالت میں پیش کرتے ہوئے بتایا کہ سرکلر ریلوے پر بہت پیش رفت ہوئی ہے، سرکلر ریلوے کے تمام اسٹیشنوں کو بستیوں سے منسلک کر دیا جائے گا۔سیکرٹری ریلوے نے کہا کہ آپ کی ہدایت پر روزانہ کی بنیاد پر کام شروع کردیاہے۔ چیف جسٹس نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پہلے کیا کر رہے تھے، چاہیں تو آپ کو ابھی جیل بھیج دیں، کیا افسری کر رہے ہیں، یہ وژن ہے آپ کا، آپ اہل ہی نہیں، ہمیں معلوم ہے نہیں چلائیں گے آپ سرکلر ریلوے، روزانہ خواب دیکھا رہے ہیں، نہیں کریں گے آپ کام، 24 گیٹ پر قبضے کا بتایا جا رہا ہے بہانے بنائے جا رہے ہیں، 24 گیٹ کے بعد نیا بہانہ آجائے گا، جب یہ قبضے ہو رہے تھے تو کیا کر رہے تھے، اگلی سماعت پر آپ نیا نقشہ لے آئیں گے۔سیکرٹری ریلوے نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ ہم سرکلر ریلوے چلا دیں گے۔ اس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ بچوں کی طرح کام چل رہے ہیں، اپنے کمروں میں آرام سے بیٹھے ہوتے ہیں، نہیں کریں گے، روزانہ نئے بہانے لے آتے ہیں،

کراچی کی حیثیت کا بھی آپ کو معلوم نہیں، آپ کو کراچی کے لوگوں کی پریشانیوں کا اندازہ ہی نہیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ حکومت سو رہی ہے، کوئی سوچنے والا نہیں، سب تھوڑے تھوڑے دنوں میں موقف بدل کر آجاتے ہیں، زمین پر تو جگہ ہی نہیں بچی، سندھ حکومت نے بتایا تھا کہ یہ ایلیویٹیڈ (زمین سے اوپر)چلے گی، آپ لوگ چاہتے ہی نہیں، کہانیاں لکھ کر لے آتے ہیں، 72 سال میں اتنی قابلیت نہیں ہوئی،

دنیا کہاں سے کہاں چلی گئی، ہمیں بتا دیں کہیں سے الہ دین کا چراغ لے آتے ہیں۔سیکرٹری ریلوے نے کہا کہ ہمارے پاس تو کوئی الہ دین کا چراغ نہیں۔تحریک انصاف کراچی کے صدر اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرفردوس شمیم نقوی عدالت میں پیش ہوئے اور سرکلر ریلوے کی بحالی میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کے دوران گھروں کو گرانے کی مخالفت کی۔چیف جسٹس نے ان پر برہمی کا

اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فردوس شمیم نقوی صاحب، آپ حکومت کے نمائندے ہیں اور یہاں کیسی باتیں کر رہے ہیں، پھر وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کو طلب کرکے پوچھ لیتے ہیں کام کون کرے گا، اگر سرکلر ریلوے 6 ماہ میں نہیں چلائی تو وزیراعظم، وزیراعلی کو توہین عدالت کا نوٹس بھیجیں گے، سمجھ لیں، وزیراعظم اور وزیراعلی دونوں کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کریں گے،

الیکشن مہم کے وقت بتانا چاہیے تھا لوگوں کو، ہم وزیر اعظم کوہی بلا لیتے ہیں ان سے پوچھتے ہیں سرکلر ریلوے چلائیں گے یا نہیں؟۔جسٹس سجاد علی شاہ نے کہا کہ آپ کی حکومت کر ہی یہ رہی ہے، آپ کی حکومت کا ہر جگہ یہی حال ہوچکا، عدالت میں کچھ باہر کچھ ، ہم اس صورتحال سے پریشان ہیں حکومتی نمائندہ یہاں اپنی حکومت کے خلاف کھڑا ہے، بیوروکریٹس سے حکومت کی بن نہیں رہی اور

حکومتی نمائندہ یہاں خود حکومت کے خلاف کھڑا ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ ان قبضوں میں پولیس، ریلوے، حکومت، اداروں سب ایک دوسرے سے ملے ہوئے ہیں، ایک قبضہ خالی کرانے جائیں گے تو وزیراعلی کی 10 سفارش آجائیں گی، پی ٹی آئی والے یہاں کھڑے ہیں، باقی بھی آجائیں گے، آپ چاہتے ہیں کراچی جیسا ہے ویسے ہی رکھا جائے، غیر قانونی زمین خریدنے والوں کو بھی زمین خریدنے سے

قبل سوچنا چاہیے، 5 لاکھ کی چیز 25 ہزار میں ملتی ہے تو کوئی وجہ ہوتی ہے، ایک کروڑ کی زمین 20 لاکھ میں لیتے ہوئے کیوں نہیں سوچتے، اب تو وقت گزر گیا، یہ سارے قبضے ختم ہوں گے، جس نے غیر قانونی زمین لی اسے خالی کرانا ہوگا۔چیف جسٹس نے کہا کہ اورنج لائن میں بھی یہی دیکھا سبسڈی نہیں ہوگی تو کیا ہوگا ؟، قائد اعظم بھی سوچ رہے ہوں گے ملک میں کیا ہورہا ہے ، جتنے اسٹیٹ ایجنٹس ہیں

سب ملے ہوئے ہیں، ریلوے اور صوبائی حکومت والے بھی ملے ہوئے ہیں۔عدالت نے سرکلر ریلوے منصوبے پر فوری کام شروع کرنے اور تمام کارروائی 5 ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے چین سے مشاورت کے لیے 2 ہفتوں کی مہلت دی۔سپریم کورٹ نے کہا کہ سرکلر ریلوے ڈبل ٹریک پر فوری کام شروع کیا جائے، سندھ حکومت ریلوے کو مکمل سہولیات فراہم کرے، منصوبے کی منظوری اور دیگر امور کو فوری حل کیا جائے، سیکرٹری ریلوے بھی سندھ حکومت سے تعاون کریں۔بعد ازاں عدالت نے سرکلر ریلوے منصوبے پر فوری کام شروع کرنے اور تمام کارروائی پانچ ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے چین سے مشاورت کے لیے دو ہفتوں کی مہلت دے دی۔

موضوعات:



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…