چین میں موجود طالب علموں کے والدین نے حکومت کو تین دن کا الٹی میٹم دے دیا، میری حکومت سے درخواست ہے یہ اس ایشو کو سیریس لے اگر خدانخواستہ کوئی شخص چین میں ہلاک ہو گیا تو حکومت مزید پھنس جائے گی،جاوید چودھری کا تجزیہ

19  فروری‬‮  2020

چین میں اس وقت پاکستان کے ہزاروں نوجوان پھنسے ہوئے ہیں، کرونا وائرس کے شکار شہر میں پانچ ہزار طالب علم ہیں، ان طالب علموں کی صورت حال کیا ہے، حکومت کرونا وائرس کے خوف کی وجہ سے ان شہریوں کو واپس نہیں لا رہی،

آج حکومت نے والدین کو صورت حال بتانے کے لیے او پی ایف بوائز کالج میں بریفنگ کا اہتمام کیا لیکن والدین نے حکومتی بریفنگ لینے سے انکار کر دیا، یہ سٹیج پر چڑھ گئے، ڈاکٹر ظفر مرزا اور زلفی بخاری کا گھیراؤ کر لیا اور ان کا ایک ہی مطالبہ تھا ہمارے بچوں کو واپس لایا جائے، والدین نے حکومت کو تین دن کا الٹی میٹم بھی دے دیا، حکومت اس ایشو پر اپنی پوزیشن واضح کیوں نہیں کرتی، یہ اس معاملے کو بھی بحران کیوں بنانا چاہتی ہے، لوگ جب وزراء کے دفتروں اور چینی سفارت خانے کے سامنے بیٹھ جائیں گے تو کیا حکومت اس وقت بولے گی، میری حکومت سے درخواست ہے یہ اس ایشو کو بھی سیریس لے اور یہ چین کے ساتھ مل کر اس کا کوئی نہ کوئی سوٹ ایبل حل بھی نکالے اگر خدانخواستہ کوئی شخص چین میں ہلاک ہو گیا تو حکومت مزید پھنس جائے گی۔ اپوزیشن مارچ میں مارچ کے فیصلے کر رہی ہے جب کہ حکومت دھرنے کے جواب میں دھر لینے کی دھمکیاں دے رہی ہے، کیا حکومت واقعی مولانا کو اس بار دھر لے گی جب کہ اپوزیشن مارچ میں باہر نکلنے کے اعلان کے باجود منقسم ہے، یہ اس تقسیم کے ساتھ مضبوط حکومت کا کیا بگاڑ لے گی؟

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…