تجارتی حجم کے 5ارب ڈالر تک بڑھنے کا امکان ترک صدر کے پاکستان آتے ہی زبردست خبر سنادی گئی

13  فروری‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ترک صدر کا دورہ پاکستان سے دو طرفہ تجارتی حجم میں 5ارب ڈالر تک اضافہ بڑھایا جا سکتا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان بزنس کمیونٹی نے ترک صدر طیب اردوان کے دورہ پاکستان کو ویلکم کیا ہے اور کہا ہے کہ ان دورہ سے پاک ترک دو طرفہ تجارت کا حجم 5ارب ڈالر تک بڑھایا جا سکتا ہے ۔ترکی صدر کا دورہ تجارتی و معاشی تعاون کے فروغ میں

اہم سنگ میل ثابت ہوگا، ترکی کیلئے پاکستان میں پاورسیکٹر، تیل اور گیس کی دریافت، لیدر انڈسٹری، کھیلوں کے سامان، آٹو پارٹس سمیت دیگر شعبوں میں وسیع مواقع موجود ہیں۔ دوسری جانب حکومت اور اپوزیشن نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس اور ترک صدر کے خطاب کے در ان ایوان ماحول میں خوشگوار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر جمعہ کو ایوان کا ماحول خوشگوار رکھنے کیلئے متحرک دکھائی دیئے اس سلسلے میں اسد قیصر کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میں سید نوید قمر، خواجہ آصف، رانا تنویر، احسن اقبال، سنیٹر جاوید عباسی اور شاہدہ اختر علی جبکہ حکومت کی جانب سے وفاقی وزیر سنیٹر اعظم سواتی، وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان اور چیف وہپ عامر ڈوگر موجودتھے۔اسپیکر نے کہاکہ معزز مہمانوں کی آمد کے پیش نظر ایوان کا ماحول خوش آئند رکھنے کا خواہش مند ہوں اپوزیشن اراکین نے شکوہ کیا کہ وفاقی وزرا مراد سعید اور عمر ایوب نے تقاریر میں سخت زبان استعمال کی۔یاد رہے کہ قومی اسمبلی میں مہنگائی کے معاملہ پر بحث کے دوران حکومت و اپوزیشن میں صورتحال انتہائی کشیدہ ہوگئی تھی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…