ہم نے امریکہ کی مشکل توقعات تو نبھا دیں مگر ۔۔۔ شاہ محمودنے واضح پیغام دیدیا‎

18  جنوری‬‮  2020

واشنگٹن(این این آئی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے واشنگٹن میں امریکی حکام سے ملاقات کے بعد شکوہ کیا ہے کہ ہم نے امریکا کی مشکل توقعات تو نبھا دیں لیکن پاکستان کی توقعات کا کیا ہوا؟،پاکستان سیاحت کیلئے پْرکشش سرفہرست 10 ملکوں میں شامل ہے، امریکا کی ٹریول ایڈوائزری سیاحت کے فروغ میں رکاوٹ ہے۔

شاہ محمود قریشی نے واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور امریکی مشیر قومی سلامتی رابرٹ او برائن سے ملاقات کی جس کے بعد وزیر خارجہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکا سے شکوہ کیا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امریکی ہم منصب مائیک پومپیو نے کوئی نیا مطالبہ نہیں کیا لیکن مائیک پومپیو سے دریافت کیا پاکستان نے آپ کی مشکل توقعات نبھا دیں، مگر ہماری توقعات کا کیا ہوا؟انہوں نے بتایا کہ مائیک پومپیو سے کہا کہ طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے میں پاکستان نے اہم کردار ادا کیا، پومپیو نے دورہ پاکستان میں کہا تھا کہ پاکستان سے متعلق امریکی پالیسی میں تبدیلی ہوگی تو براستہ کابل ہو گی۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مائیک پومپیو کو بتایا کہ پاکستان کی جانب سے دو امریکی یرغمالیوں کی بازیابی میں مدد بھی کی گئی ہے۔شاہ محمود نے اعتراض اٹھایا کہ پاکستان سیاحت کے لیے پْرکشش سرفہرست 10 ملکوں میں شامل ہے لیکن امریکا کی ٹریول ایڈوائزری سیاحت کے فروغ میں رکاوٹ ہے لہٰذا امریکا کو پاکستان کے بارے میں اپنی ٹریول ایڈوائزری پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ کو تشویش سے آگاہ کیا کہ بھارت کی کسی حرکت سے خطہ متاثر ہو سکتا ہے، 5 ماہ میں سلامتی کونسل میں مقبوضہ کشمیر پر دو سری نشست ہونا بھارتی مؤقف کی نفی ہے کہ یہ اس کا اندرونی معاملہ ہے۔

ایران، امریکا کشیدگی سے متعلق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر پاکستان کا ارادہ ثالثی کا نہیں مقصد کشیدگی کا خا تمہ ہے، ہم ایران جنگ میں الجھ کر امہ کو کمزور نہیں کر نا چاہتا، سعودی عرب نے بھی یہی کہا ہے کہ وہ امہ کی تقسیم نہیں چاہتا اور پاکستان امن کے لیے کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…