اگر انتخابات میں دھاندلی ہوئی تھی تو مولانا فضل الرحمٰن نے صدر کا الیکشن کیوں لڑا؟نئی بحث چھڑ گئی

8  ‬‮نومبر‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مولانا صاحب! عوام سے مسترد ہونے پر ذاتی انتقام کا بدلہ قوم کو ذہنی اذیت سے دوچارکرکے نہ لیں۔وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ

اگر انتخابات میں دھاندلی ہوئی تھی تو مولانا فضل الرحمٰن نے صدر کا الیکشن کیوں لڑا؟، ان کے صاحبزادے نے ایم این اے کا حلف کیوں اٹھایا؟ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ کارکنان کو یخ بستہ ہواؤں کی نذر کر کے ظلم نہ کریں۔انہوںنے کہاکہ ضد اور ہٹ دھرمی چھوڑیں، 1973 کے آئین کے تناظر میں جمہوریت اور آئینی اصولوں کی پاسداری کریں۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ مذاکرات جمہوری عمل کا نام ہے جس کے آپ خود داعی رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مذاکرات کو بے معنی قرار دے کر اپنے ذہن کی کھڑکیوں کوکیوں بند رکھنا چاہتے؟ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ وہم کا علاج لقمان حکیم کے پاس بھی نہیں تھا۔انہوں نے کہاکہ مولانا صاحب! انتخابات میں اگر دھاندلی ہوئی تھی تو آپ نے صدر کا الیکشن کیوں لڑا تھا؟۔ انہوںنے کہاکہ آپ کے صاحب زادے نے ایم این اے کا حلف کیوں اٹھایاتھا؟ایک سال بعد دھاندلی کا واویلا عوام کو گمراہ اور جمہوری نظام کو کمزور کرنے کے سوا کچھ نہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…