بدھ‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2026 

’’ سوشل میڈیا کا دور ہے ،کس کس کو روکیں گے‘‘ ہائیکورٹ نے فضل الرحمن کیخلاف کارروائی کی درخواست پر دھماکہ خیز فیصلہ سنا دیا

datetime 23  اکتوبر‬‮  2019 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مولانا فضل الرحمان کے خلاف کارروائی کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق درخواست گزار شاہجہان کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ مولانا فضل الرحمان پر اداروں کے خلاف تقریر کی وجہ سے پابندی لگائی جائے۔جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ ہمارے بارے میں بھی بہت کچھ کہا جاتا ہے، مجھے بتائیں ہمیں کسی کو کیوں روکنا چاہیے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ

نے کہا کہ ایسی باتوں سے کسی کو کیسے فرق پڑ سکتا ہے، ملک میں اظہار رائے کی آزادی ہونی چاہے، کیا آپ نے اسلام پڑھا ہے، امام ابوحنیفہ اپنے شاگردوں سے اظہار اختلاف کرتے تھے۔جسٹس اطہر من اللہ نے مزید کہا کہ یہ گلوبل ورلڈ ہے اور سوشل میڈیا کا دور ہے ،کس کس کو روکیں گے، ہمارے اپنے کردار ایسے ہونے چاہئیں کہ کوئی ہمارے بارے میں ایسی بات نہ کرے۔واضح رہے کہ  فضل الرحمن نے 31اکتوبر کو اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان کررکھا ہے۔

موضوعات:



کالم



سائرس یا ذوالقرنین


میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…