لوگ سٹیو جابز اور بل گیٹس کو اپنا رول ماڈل بنا لیتے ہیں ، یاد رکھیں کوئی بھی ہمارے نبی کے پاﺅں کی خاک تک بھی نہیں پہنچ سکتا، وزیر اعظم عمران خان کی نوجوانوں کو نصیحت‎

17  اکتوبر‬‮  2019

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آج پھرکہتا ہوں کہ اچھا وقت شروع ہونے والا ہے، ایک سال ہمارے لیے بہت مشکل وقت گزرا ہے، ہر ادارہ دیوالیہ نکلا ہوا تھا،چیمپیئن ہار سے سیکھتا ہے، اپنی ٹیم کو کہتا تھا کہ جب پھینٹی پڑتی ہے تواگلے دن شادی میں نہیں جانا اور اخبار بھی نہیں پڑنا۔انہوں نے کامیاب جوان پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کے پہلے فیز کو کامیابی سے لانچ کرنے پر مبارکباد دیتا ہوں،

اس میں سب سے اہم چیز میرٹ ہے۔دو تین باتیں کروں گا، سب سے پہلے میرٹ، دنیا میں میرٹ کا بہتر سسٹم والی قومیں آگے بڑھتی ہیں، نبی پاکﷺ نے جب مدینہ کی ریاست بنائی تو مسلمان ہزار سال تک سب سے آگے رہے، لیکن بعد میں مغرب آگے چلا گیا، شاہ ولی اللہ اور علامہ اقبال سے پوچھا گیا کہ مغرب میں جمہوریت آگئی، اور مدینہ کی ریاست جس کی بنیاد جمہوریت تھی وہاں بادشاہت آگئی ہے،بادشاہت میں میرٹ نہیں ہوتا،دنیا کی سب سے زیادہ دولت ہندوستان میں تھی، 180سال تک دنیا کی بڑی سپر پاورمغل سلطنت تھی، لیکن نیچے چلے گئی، کیونکہ اورنگزیب کے بعد کوئی بھی میرٹ پر اقتدار میں نہیں آیا، اورنگزیب کے سات بادشاہ بدل گئے، جمہوریت میں خون کی بنیاد پر سلیکشن نہیں تھی، میرٹ قوم کو اوپر لانے کی بڑی چیز ہوتی ہے۔قائد اعظم بنا تو انہوں نے تقریر کی کہ سفارش کی بجائے میرٹ کو لے کرآنا اور کرپشن سے بچنا۔ آج بدقسمتی سے ہمارے حالات برے اس لیے ہیں کہ میرٹ نہیں ہے، نہ ہی کرپشن کو روک سکے۔ دوسری چیز نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں۔ انسان وہ اوپر جاتا ہے جس کی سوچ اور خواب بڑی ہوتی ہے۔اس لیے سوچ بڑی رکھنا، بڑاانسان وہ ہوتا ہے جو اپنی ذات سے باہر نکل آتا ہے۔دنیا کی تاریخ میں بڑے امیر لوگ آئے لیکن دنیا کسی کو یاد نہیں رکھتی، دنیا اس انسان کو یاد رکھتی ہے جو انسانوں کیلئے کچھ کرکے جاتا ہے۔دنیا کی عظیم شخصیات والی کتاب میں پہلے نمبر پر نبی پاکﷺ ہیں، اگر ہم نے بڑا انسان بننا ہے تو نوجوان پیارے رسولﷺ کی زندگی کو باربار مطالعہ کریں کہ ان میں کیا خوبی تھی انہوں نے دنیا کی تاریخ ہی بدل دی۔

اللہ تعالیٰ نے نبی پاکﷺ کو اپناحبیب کہا اور کہا ان سے سیکھو۔میں کرکٹ کی دنیا میں رہا، میرے بڑے رول ماڈلز تھے،پاپ اسٹار اور کرکٹرزرول ماڈلز رہے،بزنس مین بل گیٹس کو رول ماڈلز بنا لیتے ہیں، لیکن یہ کوئی ان کے پیر کی مٹی کے برابر بھی نہیں پہنچ سکتا۔تاریخ بتاتا ہوں کہ625ھ میں جنگ بدر ہوتی ہے مسلمان 313لڑنے والے جن کے پاس تلواریں بھی نہیں تھی، لیکن 636ھ میں رومن سلطنت صرف 11سال بعد جنگ میں مسلمانوں کے سامنے گھٹنے ٹیک دیتے ہیں۔اور 13سال بعد قدسیہ کی جنگ میں پرشیئن ایمپائر گھٹنے ٹیک دیتی ہے۔

ایمانداری اور سچائی اتنی تھی دوسرے لوگ مسلمان ہوگئے۔ آپﷺ نے انسانوں کو بدلا، اگر ہم نے نیا پاکستان بنانا ہے توحکومت ایک طرف اور قوم دوسری طرف کوشش کرے گی تو نیا پاکستان بنے گا۔ ہم نے آپﷺ کی زندگی سے سیکھا کہ پہلے دن ریاست مدینہ نہیں بنی، آہستہ آہستہ تبدیلی آئی۔تبدیلی پہلے ذہنوں میں آتی ہے پھر زمین پر تبدیلی آتی ہے۔حضرت بلال نے دو بار جنرل بن کر فوجوں کو لیڈکیا، غلاموں میں بھی جنرل بننے کی صلاحیت پیدا کردی۔عمران خان نے کہا کہ چنگیز خان اور انگریزوں سے فتوحات کیں تو ان کے پاس جدید ٹیکنالوجی آگئی تھی۔

منگولین نے فتوحات کیں تو 100سال بعد ختم ہوگئے۔ عمران خان نے کہا کہ 14ماہ میں بڑا مسئلہ لوگ ٹیکس نہیں دیتے۔تاجر کہتے ہم نے ٹیکس نہیں دینا، ہمیں تعلیم اور امن وامان بھی چاہیے لیکن ٹیکس نہیں دینا،خود دار قوم اپنے پیروں پر کھڑی ہوتی ہے۔سگریٹ کی دوکمپنیاں 40فیصد ٹیکس دیتی ہیں باقی ٹیکس نہیں دیتیں۔اللہ نے قوم کو بہت کچھ دیا ہے۔ہم نے 100ارب کے قرضے رکھے ہیں،جن میں 25ارب خواتین کیلئے ہوں گے،کمزور45اضلاع میں ایک لاکھ تک قرضہ سود کے بغیر، دوسری کیٹگری میں 5لاکھ اور تیسرے میں 50لاکھ تک قرضے دیں گے۔10لاکھ نوجوانوں کو قرضے دیں گے۔سب نوجوانوں کو قرضے میرٹ پر دینے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ فضل الرحمان کے لوگوں کو بھی کو قرضے دیں گے اگر وہ میرٹ پر آگئے۔مجھے پتا ہے یہ پہلی اسمبلی ہے جو ڈیزل کے بغیر چل رہی ہے۔

مدارس کے بچوں کو اپنے بچے سمجھنا ہے، ان کو مدرسوں کی تعلیم کے ساتھ سائنسی تعلیم بھی دینی ہے۔انہوں نے کہا کہ چیمپیئن وہ ہوتا ہے جو جیت کو سنبھالتا نہیں ہے،جب جیتے ہیں تودشمن بھی تالیاں بجاتے ہیں لیکن جب ہارتے ہیں توگھروالے بھی منہ دوسری طرف کرلیتے ہیں۔میں اپنی ٹیم کو بتایا کرتا تھا کہ جب ہم ہارتے ہیں تو اگلے دن کے اخبار نہ پڑھو، کیونکہ ایک توگراؤنڈ میں پھینٹا کھا کرآئے تو دوسرے دن اخبار میں بھی پڑھو گے کہ آپ کو کتنی بری مار پڑی ہے۔اور پھرکبھی بھی کسی شادی پر نہ جایا کرو، کیونکہ ایک عجیب سی چیز ہے آپ کے رشتے داروں کو زیادہ خوشی ہوتی ہے جب آپ کو پھینٹا پڑتا ہے۔ لیکن چیمپیئن ہار دل شکستہ نہیں ہوتا بلکہ وہ ہارسے سیکھتا ہے، غلطیوں کو ٹھیک کرتا ہے، جتنا آپ اپنی غلطیوں کا جائزہ لیں گے اتنا ہی اوپر جائیں گے۔اس لیے مشکل وقت ہمیں سکھاتا ہے۔انہوں نے ایک سال ہمارے لیے بہت مشکل وقت گزرا ہے، ہر ادارہ دیوالیہ نکلا ہوا تھا، لیکن آج کہتا ہوں کہ اللہ پر پورا ایمان ہے اچھا وقت شروع ہونے والا ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…