عمران خان امریکہ پہنچ گئے لیکن خاتون اول بشریٰ بی بی انکے ساتھ جانے کے بجائے کہاں چلی گئیں؟سفر کیلئے کون ساجہاز استعمال کیا؟پڑھئے تفصیلات

22  ستمبر‬‮  2019

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان دورہ سعودیہ مکمل کرنے کے بعد امریکہ پہنچ گئے جبکہ خاتون اول بشریٰ بی بی عمرہ ادائیگی کے بعد پاکستان واپس پہنچ گئیں، خاتون اول نے مدینہ ائیرپورٹ سے اسلام آباد تک کا سفر خصوصی جہاز میں کیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ عبدالحفیظ شیخ، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود سمیت دیگر سٹاف بھی خصوصی جہاز سے وطن واپس پہنچ گیا ۔خاتون اول کے خصوصی جہاز نے صبح 9بجکر 30 منٹ پر بے نظیر ایئرپورٹ کے رن وے پر لینڈنگ کی۔دوسری جانب وزیر اعظم عمرا ن خان کل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ترک صدر سے ملاقات کرینگے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سعودی ائیرلائن کے چارٹرڈ طیارے میں مدینہ منورہ سے امریکہ پہنچے،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، معاون خصوصی اوورسیز وزیراعظم زلفی بخاری اور دیگر حکام بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان 23 ستمبر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے،23 ستمبر کو ہی وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر طیب اردگان کے درمیان ملاقات ہوگی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نیویارک میں کشمیری رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے،وزیراعظم ورلڈ بینک کے صدر اور بل گیٹس سے بھی ملیں گے،وزیراعظم ملائیشیا اور بلجیم کے ہم منصبوں سے بھی ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم 27 ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم اپنے دورے کے دور ان چینی حکام سے بھی ملاقات کریں گے اور وزیراعظم عالمی میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرینگے،وزیراعظم مسئلہ کشمیر پر پاکستان کا موقف بیان کریں گے۔ ذرائع کے مطابق سائیڈ لائن پر پاکستان، ترکی اور ملائیشیا کا سہ فریقی اجلاس بھی ہوگا،وزیراعظم سائیڈ لائنز پر بیشتر ہم منصبوں سے ملاقاتیں کریں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…