’’نو ڈیل ٗ نو کمپرو مائز ‘‘احتساب کا عمل جاری رہے گا وزیر اعظم عمران خان کا دو ٹوک اعلان

16  ستمبر‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر ڈیل کی خبریں مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ’’نو ڈیل ٗ نو کمپرو مائز ،احتساب کا عمل جاری رہے گا ،پوری توجہ کشمیر کاز پر مورکوز ہے،جنرل اسمبلی میں خطاب اہم ہو گا۔

وہ پیر کو بابر اعوان سے ملاقات کے دور ان بات چیت کررہے تھے ۔ دونوں رہنمائوں نے ملکی موجودہ سیاسی صورت حال پر مشاورت کی اور حکومت کے آئینی اور قانونی معاملات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔وزیراعظم کی امریکہ اور سعودی عرب کے دورے پر بھی مشاورت کی گئی ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ پوری توجہ کشمیر کاز پر مورکوز ہے, جنرل اسمبلی میں خطاب اہم ہو گا۔ وزیراعظم نے کسی بھی قسم کی ڈیل کے امکانات کو ایک بار پھر مسترد کر دیا۔ وزیر اعظم نے دو ٹوک موقف اختیار کیا کہ ’’نو ڈیل نو کمپرومائز‘‘۔ وزیر اعظم نے کہاکہ احتساب کا عمل اسی طرح جاری رہے گا،پہلی مرتبہ احتساب کا عمل سیاسی مداخلت سے آزاد ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ احتساب کا عمل شفاف اور با لاگ ہے۔ بابر اعوان نے کہاکہ کشمیر کے معاملے پر حکومت کی جارحانہ حکمت عملی درست اقدام ثابت ہوا،پہلی بار کامیاب خارجہ پالیسی کے باعث پوری دنیا میں کشمیر کا مقدمہ سنا گیا۔بابر اعوان نے کہاکہ ڈیل کی خبریں پھیلانے والوں کو مایوسی ہو گی،احتساب کا عمل جلد قوم کے سامنے مثبت ثمرات لائے گا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…