مودی نے پاکستان سے جنگ کی تو یہ آخری ہوگی ،شیخ رشیدکا آزاد کشمیر جاکر دبنگ اعلان

24  اگست‬‮  2019

دھیر کوٹ /مظفر آباد(آن لائن)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ لال حویلی اور سرینگر کے لال چوک کا پرانہ راشتہ ہے ‘اگر نریندرمودی نے پاکستان کیساتھ جنگ کی تو یہ روایتی جنگ نہیں بلکہ آخری ہو گی جس کے بعد ہندوستان میں گھاس اُگے گی نہ ہی ’’بلہ جی ‘‘کے مندر میں گھنٹی بجے گی۔

پوری قوم پاک فوج کیساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے ‘ہندوستان کے 24کروڑ مسلمان پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں‘بھارتی وزیراعظم نے تھوڑی سی غلطی کی تو ہر گھر سے نعرہ تکبیر کی آواز فضا میں بلند ہو گی۔ان خیالات کا اظہار شیخ رشید نے ہفتہ کے روز دھیر کوٹ میں کشمیر ریلی سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نازی و ہٹلر نے جو کشمیر کی حثیت بدل کر غلطی کی ہے وہ اللہ تعالیٰ کی طرف کشمیر کو پاکستان کیساتھ ملانے کا فیصلہ ہے ہٹلر مودی نے مسلمان کشمیریوں کو 20دن سے محصارے میںرکھا ہوا ہے لیکن شائد وہ یہ نہیں جانتا کہ لال حویلی کا رشتہ سرینگر کے لال چوک سے ہے اور یہ انشاء اللہ بہت جلد وقت بتائے گا ۔وزیر ریلوے نے کہا کہ کشمیری 72سالوں سے خون دے رہے ہیں اور اب وہ ہماری طرف دیکھ رہے ہیں ،جب میانداد ایک چھکا لگا کر کرکٹ میچ جیتتا ہے اور کشمیری پاکستان کی جیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہیں اور اسی لمحے 6کشمیریوں کو شہید کر دیا جاتا ہے لیکن 72سال سے ہماری فوج آج کے دن کیلئے تیاری کر رہی تھی کہ نہ آج آپ شملہ معاہدہ اور نہ لائن آف کنٹرول باقی رہی۔شیخ رشید نے کہا کہ لبیبیا،یمن،شام،فلسطین میں مسلمانوں کی باری لگی تو پہلے میں نے آگاہ کیا تھا لیکن اب مسلمان مزید دھوکے میں نہیں رہیں گے۔

ہماری نظر اللہ تعالیٰ پر ہے ۔وزیر ریلوے نے عمران خان کی حکومت کی عالمی پالیسی کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج سارا بین الاقوامی میڈیا مودی ہلٹر کیخلاف ہے کیونکہ کشمیر میں 20روز کے محصارے سے اشیاء خوردنوش اور ادویات کا فقدان ہے ۔انہوں نے کہا کہ کشمیر اور سرینگر کے چپے چپے سے باخوبی واقف ہوں‘میرے شہداء کی قبریں مقبوضہ کشمیر میں ہیں اگر نریندرمودی نے پاکستان پر حملہ کیا تو یہ آخری جنگ ثابت ہو گی جس کے بعد ہندوستان میں گھاس اور بلہ جی کے مندر میں گھنٹیاں نہیں بجیں گیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ سرینگر کو پیٖغام دیتا ہوں کہ جو سرینگر سے کال آئے گی وہ کال عمران خان اور سب کیلئے ہو گی ۔شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان نے امریکن پالیسی کو نوکلیئر کیا ہے ،عمران خان کی پالیسیاں ایک طرف لیکن امریکہ پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا۔شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان نے جیسے کہا کہ مذاکرات کے دروازے بند ہو چکے ہیں لیکن کچھ لوگ اسے عالمی ایجنڈا قرار دے رہے ہیں میں ان لوگوں کو بتا دینا چاہتاہوں کہ کشمیر کے لوگ بہت ذہین ہیں اور وہ فلسطینی لوگ نہیں ،جس نے بھی کشمیر سے غداری کی قوم اس کو کتوں کے آگے ڈال دے گی۔

اب تمام مسلمان عمران خان کیساتھ کھڑے ہوں‘وزیر ریلوے نے مارچ تک سیاست کے دن اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ مارچ تک کشمیر کا مسئلہ آر یا پار ہو جائے گا ۔انہوں نے مزید کہا کہ نریندرمودی جیسے بیوقوف بڑے عہدوں پر آجائیں تو پھر اللہ تعالیٰ مظلموں کیلئے نئے راستے کھول دیتا ہے آج جواہر لعل نہر و اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کو رد کر دیا گیا ہے ،کشمیری اور ہندوستان کے 24کروڑ مسلمان پاکستان کیطرف دیکھ رہے ہیں اگر بھارتی وزیراعظم نے کوئی ٖغلطی کی تو ہر گھر سے نعرہ تکبیر کی آواز فضا میں بلند ہو گی ۔

شیخ رشید نے پاکستانی اورسیز سے درخواست کی ہے کہ وہ پاکستانی جھنڈا لے کر باہر سڑکوں پر نکلیں ،وزیر ریلوے نے چین کو اپنا آزمودہ دوست قرار دیتے ہوئے کہا کہ چین ہر وقت ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کیساتھ کھڑا ہوتا ہے ہمیں حمالیہ کا قرض ادا کرنا ہے ،انہوں نے کہا کہ کشمیری جدوجہد کیلئے میری طاقت دوگنی ہو گئی ہے اور اب دنیا کے چپے چپے میں جا کر کشمیر کیلئے آواز بلند کروں گا پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ،پاکستان میں آلو ،چھولے اور دہی بلے بیچنے والے کے پاس بھی ’’اسلحہ‘‘ موجود ہے اگر اتنا اسلحہ بھارت کے خلاف باہر نکل آیا تو کشمیریوں کی آزادی کو کوئی نہیں روک سکتا ۔وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ میں کشمیریوں کی آواز بلند کریں گے ۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…