بدھ‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2026 

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں مسئلہ کشمیر پر کیا طے پایا؟ مستقل رکن چین کے مندوب نے تفصیلات جاری کر دیں، دھماکہ خیز اعلان

datetime 16  اگست‬‮  2019 |

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام اور اس کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بند کمرہ میں ہوا، اس اجلاس کے بعد اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مقبوضہ کشمیر ایک متنازع علاقہ ہے،

مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ہی حل ہونا چاہیے،انہوں نے کہا کہ بھارت کے حالیہ اقدام سے خطے کی کشیدگی میں اضافہ ہو چکا ہے، فریقین کو کسی بھی یکطرفہ کارروائی سے گریز کرنا چاہیے۔چینی مندوب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی صورتحال پر سلامتی کونسل ارکان نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے، پاکستان اور بھارت ترقی پذیر ممالک ہیں،ترقی کے لیے جنوبی ایشیا میں امن ضروری ہے۔چین اپنی خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، کشمیر کا مسئلہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سکیورٹی کونسل کے اجلاس کا خیر مقدم کرتا ہے، پاکستان مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لئے تیار ہے، انہوں نے کہاکہ ثابت ہو گیا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کا اندرونی مسئلہ نہیں ہے،اجلاس سے ثابت ہوا کہ کشمیر عالمی مسئلہ ہے، انہوں نے کہا کہ آج کشمیری لوگوں کی آواز سنی گئی، کشمیریوں کی آواز ان کی سرزمین پر دبائی جا رہی ہے، پاکستان نے کشمیریوں کی آواز دنیا تک پہنچا دی۔یاد رہے کہ کئی دہائیوں میں پہلا موقع ہے جب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر پر بات ہو رہی ہے۔سلامتی کونسل کا یہ خصوصی اجلاس پاکستان اور چین کی درخواست پر بلایا گیا ہے جس کے 5 مستقل اور 10 غیر مستقل ارکان مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر غور کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



سائرس یا ذوالقرنین


میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…