امریکا سے کونسا وعدہ کسی صورت نہیں کریں گے ؟ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بڑا اعلان کر دیا

20  جولائی  2019

واشنگٹن(این این آئی)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے واضح کیا ہے کہ امریکہ سے ایسا کوئی وعدہ نہیں کریں گے جو پورا نہ کر سکیں، ہم ایڈ کی نہیں ٹریڈ کی بات کررہے ہیں ،قوم مشکل معاشی صورتحال سے دو چار ہے ، عمران خان امریکا میں پاکستان کا مقدمہ لڑیں گے، افغانستان میں امن امریکا اور پاکستان کے درمیان مشترکہ مفاد ہے،عمران خان کیپٹل ون ارینا اسٹیڈیم میں پاکستانی کمیونٹی سے 21 جولائی کو خطاب کریں گے۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم ایڈ کی نہیں ٹریڈ کی بات کررہے ہیں، اس لیے امریکا میں امداد مانگنے نہیں بلکہ نئی سوچ اور نقطہ نظر کے ساتھ واشنگٹن آئے ہیں، امن و استحکام کی بات کررہے ہیں اور واشنگٹن سے ایسا کوئی وعدہ نہیں کریں گے جو پورا نہ کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت قوم مشکل معاشی صورت حال سے دوچار ہے جو ورثے میں ملی ہے لیکن دورہ امریکا میں خود داری سے بات کریں گے اور عمران خان امریکا میں پاکستان کا مقدمہ لڑیں گے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج تک ہوٹلوں کے بند کمروں میں کمیونٹی اجلاس ہوتے رہے ہیں، امریکا میں رہنے والی پاکستانی کمیونٹی عمران خان کو سننا چاہتی ہے اور وہ نئے پاکستان کے تصور سے آگاہ ہونا چاہتی ہے۔وزیرخارجہ نے بتایا کہ امریکا میں پاکستانی کمیونٹی کا اتنا بڑا ایونٹ پہلے کبھی نہیں ہوا، وزیراعظم عمران خان کو گراؤنڈ میں سننے کیلئے اب تک 19ہزار افراد نے رجسٹریشن کرالی ہے، شیڈول کے مطابق عمران خان کیپٹل ون ارینا اسٹیڈیم میں پاکستانی کمیونٹی سے 21 جولائی کو خطاب کریں گے۔افغان امن سے متعلق شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان میں امن امریکا اور پاکستان کے درمیان مشترکہ مفاد ہے، افغانستان میں امن و استحکام کے لیے امریکا سے مل کر کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت افغانستان کا پڑوسی نہیں البتہ بھارت نے افغانستان میں سرمایہ کاری کی ہے، ہم جنوبی ایشیا میں ترقی کا راستہ کھولنے کیلئے ہم ہرسطح پرکوشش کررہے ہیں۔

اس موقع پر وزیر خارجہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان حال ہی میں ہونے والے کرتارپور راہداری منصوبے کے دوسرے دور کی مثبت پیش رفت سے آگاہ کیا۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے واشنگٹن میں کیپیٹل ون ایرینا کا دورہ کرتے ہوئے کمیونٹی ایونٹ کے متعلق میڈیا سے گفتگو کرتے ہئوے کہاکہ اس سے قبل اتنا پر جوش ماحول کبھی دیکھنے میں نہیں آیا۔انہوںنے کہاکہ

امریکہ میں مقیم پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کو دیکھنے،سنننے اور نئے پاکستان کا ویژن جاننے کا اشتیاق رکھتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ جیسا کہ آپ کے علم میں ہے کہ پچھلے پانچ سال تک سمٹ لیول کا کوئی پروگرام منعقد نہیں ہوا ،چنانچہ امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کا جوش و خروش دیدنی ہے،اس پنڈال میں بیس ہزار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے جبکہ اسوقت تک انیس ہزار سے زیادہ لوگ اپنی نشستیں ریزرو کرو چکے ہیں ۔

وزیر خار جہ نے کہاکہ اس سے قبل کمیونٹی اجلاس بند کمروں میں ہوتے رہے ہیں ،یہاں لوگ پاکستان کے لئے آرہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں قوی امید ہے کہ امریکی پاکستانیوں کا یہ کمیونٹی اجتماع تاریخی اور فقید المثال ہو گا۔انہوںنے کہاکہ پاکستان ایک مشکل معاشی صورتحال سے گزر رہا ہے پہلے ہم نے اپنی تنخواہوں میں کٹوتی کروائی اور اب یہاں بھی کفایت شعاری کا مظاہرہ کریں گے۔

انہوںنے کہاکہ فائیو سٹار ہوٹلوں کی بجائے پاکستان ہاؤس میں رہیں گے اور خودداری سے بات کریں گے ۔انہوںنے کہاکہ جیسا کہ آپ کے علم میں ہے کہ ایک بہترین ہوٹل میں ہمارے قیام کا کہا گیا تاہم فیصلہ یہ ہوا کہ سادگی کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے پاکستان ہاؤس یعنی سفارت خانے میں قیام کیا جائے چنانچہ میں بھی وہیں قیام کر رہا ہوں اور وزیر اعظم عمران خان بھی وہیں قیام کریں گے ۔ انہوںنے کہاکہ میں بھی کمرشل فلائیٹ کے ذریعے یہاں پہنچا ہوں اور وزیر اعظم عمران خان بھی کمرشل فلائیٹ کے ذریعے یہاں پہنچ رہے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…